پسند کی شادی کے بعد شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی:
بلدیہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی۔
جمعرات کی صبح سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 ای میں گھر سے خاتون کی لاش ملی، جسے اس کے شوہرنے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔ خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔
بعد ازاں خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ صبا زوجہ عرفان کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایاکہ مقتولہ خاتون 2 بچوں کی ماں تھی اورخاتون کو اس کے شوہر عرفان نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا ہے۔
مقتولہ خاتون اورملزم عرفان نے چند برس قبل پسند کی شادی کی تھی ۔ ملزم عرفان نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنے سسر کو فون کیا اور کہا کہ گھر سے اپنی بیٹی کی لاش اٹھا لو ۔
پولیس کے مطابق ملزم عرفان صادق آباد کا رہائشی ہے اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع سےفرار ہو گیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مقتولہ خاتون کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا داماد نشے کا عادی ہے اوراکثر نشے کی حالت میں ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا ، جس پر بیٹی ناراض ہوکر میکے آجایا کرتی تھی لیکن ملزم عرفان اسے فون کرتا تھا تو بیٹی گھر بسانے کی خواہش میں واپس چلی جایا کرتی تھی۔
مقتولہ خاتون کے والدین نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان قاتل کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیوی کو قتل گلا دبا کر کی لاش کے بعد
پڑھیں:
ایک ہی اداکار کیساتھ ماں، بہن، بیوی اور محبوبہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ
بھارتی سنیما کی رنگین اور وسیع دنیا میں بے شمار اداکار جوڑیوں نے ناظرین کے دل جیتے ہیں۔
شیو جی گنیسن اور سروجادیوی، شاہ رخ خان اور کاجول، امیتابھ بچن اور جیا بچن جیسے مشہور جوڑوں نے فلمی دنیا میں یادگار فلمیں پیش کی ہیں۔
تاہم ان میں سے زیادہ تر نے چند فلموں میں ہی ایک ساتھ کام کیا، لیکن ایک جوڑا ایسا بھی ہے جس نے اپنی ایک ساتھ فلموں کی تعداد اور مقبولیت کے اعتبار سے باقی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ اعزاز ملیالم سنیما کے لیجنڈری اداکار پریم نذیر اور اداکارہ شیلا (جنہیں پیار سے ’سیمی شیلا‘ کہا جاتا ہے) کو حاصل ہے۔
اس جوڑی نے ایک ساتھ حیران کن طور پر130 فلموں میں کام کیا اور اس انوکھے کارنامے نے انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں جگہ دلائی۔
شیلا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز تمل فلم انڈسٹری سے کیا، جہاں انہوں نے 1962 میں لیجنڈری اداکار ایم جی رام چندرن کے ساتھ فلم ‘پاسم’ میں ڈیبیو کیا۔
اسی عرصے میں انہیں پہلی مرتبہ ملیالم فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی، جو ان کے شاندار فلمی سفر کی شروعات ثابت ہوئی۔
پریم نذیر کے ساتھ ان کی پیشہ ورانہ شراکت نے ملیالم سنیما کو ایک نئی شناخت دی، دونوں نے مختلف کرداروں میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل اداکاری کی۔
فلموں میں پریم نذیر کے ساتھ شیلا کبھی محبوبہ، کبھی بیوی، کبھی بہن اور حتیٰ کہ ماں کے روپ میں بھی نظر آئیں۔
شیلا کی اداکاری کی صلاحیت کا ایک حیرت انگیز مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک ہی دن میں انہوں نے 4 مختلف فلموں کی شوٹنگز کیں، جو تمام چنئی میں ہوئیں۔
انہوں نے صبح کے وقت پریم نذیر کی محبوبہ، دوپہر میں بیوی، شام میں بہن اور رات کو ماں کا کردار ادا کیا، ان تمام مناظر کے درمیان صرف 2، 2 گھنٹے کا وقفہ تھا، یہ آج بھی بھارتی سنیما کی تاریخ میں ایک انوکھا واقعہ مانا جاتا ہے۔
شیلا نے 1983 میں فلمی دنیا کو خیر باد کہا، لیکن اس وقت تک وہ ساؤتھ انڈیا کی سب سے قابلِ احترام اور کامیاب اداکاراؤں میں شمار ہونے لگی تھیں۔
پریم نذیر جنہوں نے 700 سے زائد فلموں میں کام کر کے ایک ناقابلِ یقین ریکارڈ قائم کیا، 1989 میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے، بعد از مرگ انہیں پدما بھوشن کے اعزاز سے نوازا گیا۔
شیلا اور پریم نذیر کی جوڑی بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے زیادہ فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے والے جوڑے کا منفرد اعزاز رکھتی ہے۔
ان کا یہ لازوال اشتراک آج بھی فنکاروں اور فلم بینوں کے لیے ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے، جو سنیما کے سنہری دور کی علامت بھی ہے۔
Post Views: 1