ژوب: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 6 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے خوارج کے گروپ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کے گروپ نے پاک افغان سرحد پر ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش کی جو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے بار بار کہا جا چکا ہے کہ اپنے علاقوں سے پاکستان میں دراندازی روکے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان حکومت سے سرحد پر موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کےلیے کہہ رہا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
اسکا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ا ئی ایس پی ا ا ہے کہ
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک