اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا، ورلڈ بینک پاکستان میں 10 برس کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

اس حوالے سے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج جس پروگرام کا افتتاح کیا ہے، یہ ہماری ڈریم ٹیم نے ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر شراکت داری فریم ورک بنایا ہے آج تاریخی اور خوشی کا دن ہے، عالمی بینک نے ہر شعبے میں پاکستان سے تعاون کیا ہے، ہم صدر ورلڈ بینک کے مشکور ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ شراکت داری کا فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگا، 10سالہ شراکت داری فریم ورک میں 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، آج ہونے والی اصلاحات کئی دہائیوں پہلے ہوجانی چاہیے تھیں، شراکت داری فریم ورک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کا پاکستان کے سسٹم پر اعتماد ہے اور عالمی بینک نے ہائیڈل، توانائی اور اداروں میں اصلاحات سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے، اس پروگرام کے تحت 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جو تعلیم اور صحت کے شعبوں کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں جو آفت 2022ء میں پاکستان میں آئی تھی وہ بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام کو تعلیمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے بھی مختص کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں جب کہ 20 ارب ڈالر کے ساتھ پرائیوٹ انویسٹمنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جس محنت کے ساتھ یہ پروگرام تشکیل پایا ہے، اسی محنت اور جذبے کے ساتھ اس پر عمل پیرا ہوں گے تو پاکستان یقیناً بلندیوں کو چھوئے گا اور پاکستان عظیم بنے گا، ہم مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان میں عالمی بینک شراکت داری اس پروگرام ورلڈ بینک ارب ڈالر بینک کے کے ساتھ کہا کہ

پڑھیں:

امریکہ کون ہوتا ہے؟

ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 07-06-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ
Leader of the Muslims Speaks on Hajj and Palestine: A Call for Resistance, Unity & the Fall of Zionism
 
امریکا کا گرین یا ریڈ سگنل؟ امریکا کون ہوتا ہے یہ کہنے والا کہ ایران یورینیم افزودہ نہ کرے: رہبر انقلاب اسلامی
 
امام خمینیؒ کی 36ویں برسی پر رہبر انقلاب کا ایسا خطاب کہ امریکہ سمیت تمام بڑے شیطان لرز اٹھے
 
ایٹمی پروگرام نہیں تو کوئی معاہدہ یا مذاکرات بھی نہیں،ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ       
وی لاگر: سید عدنان زیدی       

تاریخ: 7 جون 2025
 
پروگرام کا خلاصہ:
اس وی لاگ میں
؎قائد انقلاب کے فکر و فلسفہ، امام خمینی (رح) کے انقلاب کے اثرات، اور آج کے دور میں اس کے تسلسل پر بات  چیت
امریکی چودھراہٹ، صیہونیت کی بربریت، فلسطین اور خاص طور پر غزہ میں ہونے والے مظالم پر رہبر انقلاب اور دیگر مزاحمتی تحریکوںکا مؤقف۔
ولایت فقیہ اور قومی استقلال کس طرح ایران کی مزاحمتی قوت کا مرکز ہیں، اور نیوکلیئر ٹیکنالوجی محض انرجی نہیں، بلکہ قومی خودمختاری کی علامت ہے۔
یمن، عراق اور دیگر اسلامی تحریکوں کا مؤقف بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے مظلوموں کے دفاع میں عملی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
امت مسلمہ  کامتحد ہو کر ظالم کے خلاف کھڑی ہو، اور "برائت از مشرکین" کا عملی مظاہرہ کر نے کا صحیح وقت۔
 
 
#Resistance #IslamicRevolution #ImamKhomeini #PalestineUnderAttack #FreeGaza #DownWithZionism #UnityOfUmmah #NuclearIndependence #SayNoToOccupation #HajjMessage #YemenResistance #IraqHezbollah #DefendAlQuds #IslamicAwakening #IranRevolution
 
 

متعلقہ مضامین

  • 1 اعشاریہ 9 بلین کا تاریخی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ، اقتصادی سروے
  • رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 411ارب ڈالر ہے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
  • ٹرمپ اور ایلون مسک آمنے سامنے: سیاست، معیشت اور خلائی پروگرام پر لرزہ طاری
  • کراچی میں بینک کے لاکرز لوٹ لیے گئے، سکیورٹی گارڈ سہولت کار نکلا
  • کراچی: نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں روپے، طلائی زیورات، قیمتی سامان لوٹ کرفرار
  • انٹیلی جنس کے شعبے میں اسرائیل پر ایران کی کاری ضرب، اسرائیلی میڈیا میں ہلچل
  • پاکستان مصر کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیراعظم
  • امریکہ کون ہوتا ہے؟
  • وزیرخزانہ کی ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے قانونی فریم ورک جلد نافذ کرنے کی ہدایت
  • مودی کی سرمایہ دارانہ پالیسیوں کیوجہ سے امیر اور غریب کے درمیان فرق مسلسل بڑھتا جارہا ہے، کانگریس