گوگل سرچ انجن میں امریکی صدور کی فہرست دیکھ کر صارفین حیران اور پریشان رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
گوگل سرچ انجن پر معلومات کی فراہمی کے لیے جب صارفین نے امریکی صدور کی فہرست تلاش کی تو عجیب انکشاف ہوا۔
دنیا بھر میں معلومات کے حصول اور ان کے اپ ڈیٹس کے لیے گوگل سرچ انجن زیادہ تر صارفین کی اوّلین پسند ہے۔
تاہم صارفین کو اُس وقت دھچکا لگا جب انھوں نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق تفصیلات اور امریکی صدور کی فہرست تلاش کی۔
گوگل پر امریکی صدور کی جو فہرست دستیاب تھی اس میں سے حال میں سبکدوش ہونے والے جوبائیڈن کا نام غائب تھا۔
تاہم کچھ ہی دیر بعد اس غلطی کو درست کردیا گیا تھا لیکن اس حوالےسے افواہیں گردش کرنے لگیں۔ کسی نے اسے سازش قرار دیا تو کسی کے نزدیک بس ایک معمولی غلطی تھی۔
یاد رہے کہ 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے نو منتخب صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی صدور کی
پڑھیں:
20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
جاپان (Japan)میں ایک شوہر نے 20 سال تک اپنی بیوی سے بات نہیں کی۔
جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی کہانی نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جاپان کے جزیرے ہوکائڈوسے تعلق رکھنے والے ایک 18 سالہ نوجوان نے ایک ٹیلی ویژن شو میں ایک غیر معمولی درخواست کی تھی اور ایک ایسے خاندانی مسئلے کے حل کے لیے مدد مانگی جو برسوں پرانا تھا۔
نوجوان میں بتایا کہ اس کے والدین تقریباً 20 سال تک ایک ساتھ رہے لیکن اس نے کبھی اپنے والدین کو آپس میں باقاعدہ گفتگو کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 دہائیوں تک شوہر اوکو کاتایاما اور ان کی اہلیہ یومی ایک ہی گھر میں رہے، تین بچوں کی پرورش کی اور ایک ساتھ کھانا کھایا لیکن اس کے باوجود ان کے درمیان شاذ و نادر ہی کوئی بامعنی بات چیت ہوئی۔
مزیدپڑھیں:تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
اس خاموشی کی وجہ کوئی تلخ جھگڑا یا بے وفائی نہیں تھی بلکہ شوہر اوکو کاتایاما نے اپنی اہلیہ سے بات کرنا اس لیے چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ بیوی کی بچوں پر زیادہ توجہ پر حسد محسوس کرتا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جب بیوی بات کرنے کی کوشش کرتی تو اوکو کاتا یاما عام طور پر صرف سر ہلا کر یا کوئی بے ساختہ جواب دیتا۔
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے جوڑے کے سب سے چھوٹے بیٹے نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران اپنے والدین کے درمیان صلح کروانے میں مدد کی درخواست کی، جس کے بعد شو کی انتظامیہ نے جوڑے کی ملاقات کا انتظام اسی پارک میں کیا جہاں ماضی میں پہلی بار ملے تھے، جبکہ ان کے تینوں بچے کچھ فاصلے سے یہ منظر دیکھ رہے تھے۔
ملاقات کے دوران شوہر نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنی اہلیہ سے کہا کہ “ہماری بات چیت ہوئے خاصا عرصہ گزر چکا ہے، تم بچوں کے معاملے میں بہت فکرمند رہتی تھیں، اب تک تم نے بہت مشکلات برداشت کی ہیں اور میں ہر اس چیز کے لیے شکر گزار ہوں”۔