پی ٹی آئی ہی موجودہ حکومت کی ضامن ، ہر جگہ ن لیگ کا ساتھ دیا، واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد: سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی موجودہ حکومت کی ضامن ہے، پی ٹی آئی نے ہر جگہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا، یہ ڈرامے کرتے ہیں، سب ملے ہوئے ہیں، حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کا مذاکرات میں ایک ہی ہدف تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھا جائے، مذاکرات ٹوٹ جائیں گے، پھر یہ ایک دوسرے کو گالیاں دیں گے، پھر جھپی ماریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف ٹارگٹڈ آپریشن کر کے اچھا کام کررہے ہیں، میں نے میڈیا کے ذریعے میسج بھیجا کہ دہشت گرد آپ کے ساتھ بیٹھا ہے، میں نے میسج بھیجا کہ علی امین گنڈاپور کو بھی پکڑیں، علی امین گنڈا پور پر دہشت گردی کے پرچے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم جمہوریت جمہوریت پر کب تک کھیلتے رہیں، عرفان صدیقی کا تجربہ ہماری پیدائش سے بھی زیادہ ہے، ان کے کہنے سے وہ جھانکنا نہیں چھوڑیں گے، وہ تو جھانک رہے ہیں اور پاؤں پکڑنے کو تیار ہیں، ن لیگ حکومت کی ضامن پی ٹی آئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے لے کر پی ٹی آئی ہر جگہ ان کے ساتھ ہے، یہ ڈرامے کرتے ہیں، ایکٹنگ کرتے ہیں، یہ پلے کارڈز اٹھا کر اندر آجاتے ہیں، سب ملے ہوئے ہیں، حکومتی سہولیات لیتے ہیں، سب گلے ملتے ہیں، ایک ساتھ کھانا کھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترمیم کے ایک حصے میں باہر چلے جاتے ہیں دوسرے میں حمایت کرتے ہیں، جمہوریت جمہوریت کھیل رہے ہیں، سب کچھ دکھاوا ہورہا ہے، مذاکرات ٹوٹ جائیں گے، نہ ہی کمیشن بنے گا، ٹرمپ کارڈ کی گیم بھی ختم ہوجائے گی، جو ہوا پی ٹی آئی سوچ رہی ہے وہ نہیں آئے گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ہماری قوم بھی اب ایک ہجوم بن چکی ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کا ہدف ایک ہے، دونوں کا ہدف ایک ہے عمران خان جیل میں رہے، مذاکرات ٹوٹ جائیں گے، یہ ان کو گالیاں دیں گے، وہ انہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا دن بھی آجائے گا، ٹرمپ کارڈ پی ٹی آئی کے لیے مایوسی ہے، ہم پاکستان کے لیے ٹرمپ ٹرمپ دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان نہ کرنے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا، چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے پی ٹی ا ئی نے کہا کہ حکومت کی کرتے ہیں
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا آزاد کشمیر میں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہونے پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مذاکرات سے آزاد کشمیر میں خوش اسلوبی سے تمام معاملات حل ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا،حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، قمر الزمان کائرہ، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزرا احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار محمد یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، احد خان چیمہ اور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کشمیر میں معاملات کو احسن طور سے حل کرنے کےلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیر کی ترقی و خوشحالی کےلئے معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جس کےلئے وہ لائق تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے،آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کےلئے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔\932