کراچی میں کھلی جگہوں پر کچرا اور ملبہ پھینکنے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی:
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر بھر میں 2 ماہ کے لیے کچرا، ملبہ اور دیگر فضلہ پھیکنے پر پابندی لگادی، خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے شہر میں کھلی جگہوں کے ساتھ نالوں کے اندر اور اطراف میں کچرا، ٹھوس فضلہ، ملبہ اور دیگر سامان پھینکنے پر پابندی عائد کردی۔
پابندی کا اطلاق 23 جنوری سے 23 مارچ تک ہوگا۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف علاقہ ایس ایچ او کو دفعہ 144 کے تحت کارروائی کا اختیار ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اربعین زائرین پر پابندی، ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کا شدید ردعمل
اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے نہ کہ مذہبی عبادات پر پابندی عائد کرنا۔ علاوہ ازیں ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنے اس فیصلہ پر فوری نظرثانی کرنی پڑی گی، اگر فوری طور پر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل کل پیش کرینگے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
ملت تشیع پاکستان کی دو نمائندہ شیعہ جماعتوں مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل نے حکومت کی جانب سے اربعین کے موقع پر زیارات کیلئے ایران اور عراق زمینی راستے سے جانے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے نہ کہ مذہبی عبادات پر پابندی عائد کرنا۔ علاوہ ازیں ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنے اس فیصلہ پر فوری نظرثانی کرنی پڑی گی، اگر فوری طور پر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل کل پیش کرینگے۔ شیعہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سید راشد رضوی نے بھی حکومت کے فیصلہ کو شیعہ دشمنی سے تعبیر کیا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial