امن کوششوں کے لیے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے تعاون میں اضافہ، خالد خیری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جنوری 2025ء) سیاسی امور پر اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ ان کا ادارہ اور عرب لیگ مشرق وسطیٰ اور اس سے پرے امن و سلامتی کو لاحق مسائل پر قابو پانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔
قیام امن اور سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعات کا شکار مشرق وسطیٰ کے استحکام کو فروغ دینے میں عرب لیگ کا بہت اہم کردار ہے جبکہ خطے کو غزہ میں نازک جنگ بندی سے لے کر شام، یمن، سوڈان اور لیبیا کے بحرانوں تک بہت سے سنگین مسائل درپیش ہیں۔
Tweet URLانہوں نے اقوام متحدہ کے ساتھ تقریباً آٹھ دہائیوں کی طویل شراکت پر عرب لیگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ساتھ جاری رہنا چاہیے تاکہ عرب خطے اور ملحقہ علاقوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا جا سکے۔
(جاری ہے)
مضبوط ہم آہنگی کی ضرورتخالد خیری کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کو ایسے وقت میں شدید ترین مسائل نے گھیرا ہے جب بین الاقوامی نظام کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔ ایسے حالات میں کثیرفریقی طریقہ ہائے کار اور عالمی اداروں پر اعتماد کو مضبوط کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
بڑھتے ہوئے تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی و عدم مساوات جیسے وسیع تر عالمی مسائل کا حل ممالک کے مابین مضبوط ہم آہنگی کا تقاضا کرتا ہے۔
انہوں نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حالیہ معاہدے کی ستائش کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں اور یرغمالیوں کے لیے امید کی کرن قرار دیا اور اس پیش رفت میں مصر، قطر اور امریکہ کے کردار کو سراہا۔
فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حلاسسٹںٹ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عرب لیگ نے فلسطینی لوگوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے جس میں جنگ بندی کے لیے عالمی حمایت جمع کرنے کی غرض سے اس کی کوششیں بھی شامل ہیں۔
اب تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے دو ریاستی حل کے لیے کام کریں جو فریقین کے لیے امن، سلامتی اور بقائے باہمی کے حصول کا واحد راستہ ہے۔عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل۔فلسطین تنازع کا منصفانہ اور پائیدار حل یقینی بنانے کے لیےکوششوں میں مدد دے۔ موجودہ حالات میں شام اور لبنان کے ساتھ تعاون کرنا بھی ضروری ہے جو سالہا سال کے تنازعات اور عدم استحکام کے بعد نئے مستقبل کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
خالد خیری نے یمن، لیبیا اور سوڈان میں بحرانوں کو حل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا تذکرہ بھی کیا جہاں عرب لیگ متحارب فریقین کے مابین بات چیت اور ثالثی کے لیے تعاون کر رہی ہے۔
نوجوان، امن اور سلامتیاسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عرب خطے میں 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں ساتھ لے کر چلنا قیام امن اور ترقی کے اقدامات میں اہم ترجیح ہونی چاہیے۔
اقوام متحدہ نوجوانوں، امن اور سلامتی کے ایجنڈے پر عرب لیگ کے کام میں مدد فراہم کرتا آیا ہے جس میں 'نوجوانوں، امن اور سلامتی کے لیے عرب خطے کی حکمت عملی' تشکیل دینا بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حکمت عملی پر عملدرآمد گویا پورے خطے کے مستقبل پر سرمایہ کاری ہو گی۔ اس وقت نوجوانوں کی بات سننے اور انہیں امن و استحکام بہتر بنانے کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ عرب لیگ امن اور کے لیے
پڑھیں:
تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے: عاصم افتخار احمد
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاپاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارت کاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں کثیر الجہتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعےحل کرنا چاہیے، دباؤ کے ذریعے شرائط پر عمل درآمد کے لیے حکم دینا مناسب نہیں ہو گا۔
سفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے، جو 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہوئے ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کثیر الجہتی اقدامات کے لیے اعتماد کی بحالی پر زور دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آج دنیا جنگوں، عدم برابری، معاشی عدم استحکام اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی کا سامنا کر رہی ہے، یہ بات امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔