پاکستان میں گھسنے کی کوشش کرنے والے 6 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر خوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں خوارج کی دراندازی کی کوشش کے دوران سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں 6 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے بارہا کہتا آرہا ہے کہ اپنی جانب بارڈر مینجمنٹ مؤثر بنائے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمے داری پوری کرے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امید ہے افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
سوات: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
---فائل فوٹوسوات کے علاقے پارڑئی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ڈی پی او سوات کے مطابق پولیس اور محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے اہلکاروں نے مشترکا کارروائی کرتے ہوئے مقابلے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں اجمل، وقاص اور عبدالغفار شامل ہیں۔
دوسری جانب ہنگو کے علاقے تورہ وڑی میں دورانِ آپریشن دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت ہلاک ہوگیا۔