سجاول: مذہبی جماعتوں کی جانب سے مدح صحابہ جلوس نکالا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
سجاول (نمائندہ جسارت) 22 رجب المرجب 23 جنوری کو کاتب وحی 64 لاکھ مربعہ میل پر اسلامی سلطنت قائم کرنے والے عظیم سپاہ سالار حضرت سیدنا امیر معاویہ ؓ کی یوم وفات کی نسبت سے ان کی دینی خدمات اور بے مثال فتوحات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پورے ملک کی طرح سجاول میں بھی سیرت کمیٹی، سنی رابطہ کونسل اور جماعت اہلسنّت کی جانب سے بعد نمازِ ظہر جامع مسجد خالد بن ولید سے مدح صحابہ ؓ جلوس عرفان علی ہاشمی اور حافظ محمد سلیمان راجا کی قیادت میں نکالا گیا، جس میں کثیر تعداد میں شہریوں اور جمعیت اہلحدیث ضلع کے رہنمائوں حفیظ الرحمان میمن رحمانی، حاجی سکندر جھتیال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جلوس پورے شہر کا گشت کرتے ہوئے رحمتہ اللعالمین چوک پہنچا جہاں جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا مشتاق احمد جلالانی، سیرت کمیٹی ضلع کے رہنمائوں مولانا ہدایت اللہ سومرو، محمد الیاس فاروقی، حافظ اسماعیل الحداد اور عاشق علی راہموں نے کہا کہ ہمارا یہ مطالباتی جلوس آج 22 رجب المرجب کو پورے پاکستان میں ہو رہا ہے، جلوسوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ 22 رجب المرجب یوم وفات حضرت سیدنا امیر معاویہ ؓپر عام تعطیل کر کے یہ دن سرکاری سطح پر منایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں
عراق کے حکام نے مقدس مقامات کی زیارات کے خواہش مند زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت اکیلے سفر کرنے والے مردوں کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عراقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ 50 سال سے کم عمر کے مردوں کو انفرادی طور پر زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ تاہم اگر وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ درخواست دیں گے تو انہیں زیارت ویزہ فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ نئی پالیسی کا مقصد زائرین کے سفر کو محفوظ اور منظم بنانا ہے، اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ان ہدایات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
زیارات عراق مقدس مقامات وزارت مذہبی امور