وزیر داخلہ کے اعزاز میں امریکا کے اراکین کانگریس کا عشائیہ، آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکا کے اراکین کانگریس نے عشائیہ دیا جس میں پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت بھی ہوئی۔
کانگریس مین ہنری کیولر اور کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کی سرکردہ ممبر میکسائن واٹرز کی جانب سے وزیر داخلہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
عشائیہ میں محسن نقوی اور اراکین کانگریس کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کے لیے باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور بھی دیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اراکین کانگریس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی امریکا میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی امریکی معیشت کے ساتھ پاکستان کی اقتصادی صورتحال کی بہتری کے لیے خدمات لائق تحسین ہیں۔
پاکستان نژاد معروف امریکی بزنس مین طاہر جاوید اور پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اراکین کانگریس وزیر داخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر سے ملاقات‘ ایمپائرز ڈویلپمنٹ کیلئے تعاون پر اتفاق
لاہور+اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیرکھیل، امور نوجوانان، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصا کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی ملاقات میں ویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا سپورٹس کے فروغ کے لئے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اعلیٰ تعلیم،سکالرشپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے خصوصا نادرا کے محفوظ سکیورٹی نظام سے متعلق بتایا بنگلہ دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی۔بنگلہ دیش کا اعلی سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔