شیخ حسینہ کی قیادت میں بنگلہ دیش کی اقتصادی ترقی ‘جعلی’ نکلی، پروفیسر محمد یونس
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کا کہنا ہے کہ معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی قیادت میں بنگلہ دیش کی اعلیٰ ترقی ’جعلی‘ تھی، انہوں نے سابق وزیر اعظم کی ’بدعنوانی‘ کے بارے میں سوال نہ کرنے پر دنیا کو قصوروارٹھہرایا۔
سوئس الپائن ریزورٹ میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پررائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد یونس نے کہا کہ شیخ حسینہ ڈیووس میں سب کو بتا رہی تھیں کہ ملک کو کیسے چلانا ہے، کسی نے اس پر سوال نہیں اٹھایا، یہ بالکل بھی اچھا عالمی نظام نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے نئے کرنسی نوٹ پر کام شروع، شیخ مجیب کی تصویر ہٹادی جائے گی
محمد یونس کے مطابق بنگہ دیش میں جو کچھ ہوا دنیا اس کی ذمہ دار ہے، تو یہ دنیا کے لیے ایک اچھا سبق ہے، انہوں نے (شیخ حسینہ) کہا تھا کہ ہماری ترقی کی شرح سب کو پیچھے چھوڑ چکی ہے، جو مکمل طور پر جعلی ترقی کی شرح تھی۔‘
پروفیسر محمد یونس نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کے خیال میں ترقی کیوں جعلی ہے، لیکن انہوں نے وسیع البنیاد اور جامع ترقی کی اہمیت اور دولت کی عدم مساوات کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے 2 دہائیوں بعد اہم میٹنگ
مالی سال 2017-18 میں بنگلہ دیش میں سالانہ شرح نمو تقریباً 8 فیصد تک پہنچ گئی تھی جو 2009 میں شیخ حسینہ کے اقتدار سنبھالتے وقت تقریباً 5 فیصد تھی،2023 میں ورلڈ بینک نے بنگلہ دیش کو دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک قرار دیا۔
84 سالہ ماہر معاشیات اور 2006 کے نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس نے گزشتہ برس اگست میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی ذمہ داری سنبھالی جب بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کئی ہفتوں کے پرتشدد مظاہروں کے بعد ہمسایہ ملک بھارت فرار ہونے پر مجبور ہو گئیں۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں انتخابات کب ہوں گے؟ سربراہ نگران حکومت نے بتادیا
شیخ حسینہ کو اپنے 15 سالہ اقتدار کے دوران معیشت اور ملک کی گارمنٹس کی بڑی صنعت کی کامیابی کا سہرا دیا گیا ہے، حالانکہ ناقدین نے ان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اظہار رائے اور اختلاف رائے کو دبانے کا الزام عائد کیا ہے۔
2009 سے 2024 تک برسر اقتدار شیخ حسینہ کیخلاف بنگلہ دیش میں انسانیت کے خلاف جرائم، نسل کشی، قتل، بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے شبے میں تفتیش کی جا رہی ہے اور ڈھاکہ نے نئی دہلی سے ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے ریٹائرڈ فوجیوں نے کلکتہ اور آسام پر قبضہ کرنے کے دھمکی دیدی
حسینہ اور ان کی پارٹی نے ان تمام الزامات سے انکار کیا ہے جبکہ نئی دہلی کی جانب سے ان کی حوالگی کی درخواست کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش میں طالب علموں کی زیرقیادت تحریک سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کے خلاف مظاہروں کے نتیجے میں پروان چڑھی جو جولائی میں ملک بھر میں پھیل گئی، اس تحریک کیخلاف ایک پرتشدد کریک ڈاؤن کو عالمی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
’غریبوں کے بینکر‘ کے نزدیک ترقی کی شرح کیا ہے؟طلبا مظاہرین نے پروفیسر محمد یونس کو عبوری حکومت میں چیف ایڈوائزر بنانے کی سفارش کی جس کی ذمہ داری نئے انتخابات کرانا ہے۔ محمد یونس نے 2025 کے آخر یا 2026 کے اوائل تک انتخابات کے انعقاد کا وعدہ کیا ہے، تاہم وہ خود انتخاب لڑنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
’غریبوں کے بینکر‘ کے نام سے شہرت رکھنے والے پروفیسر محمد یونس جنہوں ںے گرامین بینک کی بنیاد رکھی تھی، انہوں نے دیہی علاقوں کے غریبوں کو، جو روایتی بینکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بہت غریب تھے، 100 ڈالر سے کم چھوٹے قرضوں کے ساتھ لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکلنے میں مدد کرنے پر نوبل پرائز جیتا تھا۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کیخلاف بھارت کی سوشل میڈیا مہم کے کیا مقاصد ہیں؟
’میرے لیے۔۔۔ذاتی طور پر میں ترقی کی شرح سے زیادہ متاثر نہیں، میں انتہائی نچلی سطح پر لوگوں کے معیار زندگی سے متاثر ہوتا ہوں، اس لیے میں ایسی معیشت لانا پسند کروں گا جو دولت کے ارتکاز کے پورے خیال سے گریز کرے۔‘
بھارت کے کشیدہ تعلقات سے مجروحبنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان مضبوط تجارتی اور ثقافتی روابط شیخ حسینہ کی معزولی اور نئی دہلی میں پناہ لینے کے بعد سے کشیدہ ہو گئے ہیں، محمد یونس نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجے تاکہ وہ مظاہرین اور اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف سمیت دیگر جرائم پر مقدمات کا سامنا کرسکیں۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں پاکستان سے جوہری معاہدہ کرنے کی باتیں کیوں ہونے لگیں؟
اس مشکل وقت میں ہندوستان کے حریف چین کو بنگلہ دیش کا دیرینہ دوست قرار دیتے ہوئے محمد یونس نے کہا کہ نئی دہلی کے ساتھ کشیدہ تعلقات مجھے ذاتی طور پر بہت تکلیف پہنچاتے ہیں۔
’بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلقات کو ممکنہ حد تک مضبوط ترین ہونا چاہیے، آپ جانتے ہیں کہ آپ بنگلہ دیش کا نقشہ بنائے بغیر ہندوستان کا نقشہ نہیں کھینچ سکتے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش بھارت ترقی کی شرح ڈھاکہ شیخ حسینہ محمد یونس نئی دہلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش بھارت ترقی کی شرح ڈھاکہ محمد یونس نئی دہلی پروفیسر محمد یونس میں بنگلہ دیش بنگلہ دیش میں محمد یونس نے شیخ حسینہ کی بنگلہ دیش کے بنگلہ دیش کی ترقی کی شرح مزید پڑھیں نئی دہلی انہوں نے کیا ہے کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا حکومتی وزرا اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ
پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا حکومتی وزرا اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو لاہور میں پارٹی کے سابق رہنماں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پرانی قیادت ریلیز عمران خان تحریک چلانے کے لیے تیار ہیں، تحریک میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل ،علی زیدی ، محمود مولوی، سبطین خان اور دیگر رہنما موجود ہوں گے۔
ذرائع نے کہا کہ سابق قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اہم فیصلے کیے، پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں اور مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملک میں سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کا فیصلہ کیا گیا، عمران خان سے ملاقات بھی کی جائے گی، پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت شاہ محمود قریشی کی رہائی کے لیے بھی سرگرم ہے۔ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے شاہ محمود قریشی کو بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے اور سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی
، شاہ محمود قریشی کو تمام تر معاملات کو حل اور درست کرنے کے کردار ادا کرنے پر گفتگو ہوئی۔سابقہ قیادت کا مقف ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو باہر نہیں نکال سکتی۔سابقہ قیادت نے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی شاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنما ئوں میں شامل اینٹی ٹیرف اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، کینیڈین وزیرِاعظم فورسز کی موثر کاروائیاں،عسکریت پسندوں کو اکتوبر میں تباہ کن نقصانات کا سامنا امریکا نے چین کی معدنی بالادستی کے توازن کیلئے پاکستان سے مدد طلب کرلی ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم