پاک بنگلا دوستی کو مزید مستحکم کرنے کیلیے کامران سعید عثمانی کا تاریخی اقدامات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پاک بنگلا دوستی الائنس کے چئیرمین کامران سعید عثمانی نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے اس اہم بیان میں کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغاز کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مندرجہ ذیل اقدامات کا اعلان کیا۔
بنگلا دیشی طالبعلموں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان
کامران سعید عثمانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بنگلا دیشی طالبعلموں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا، تاکہ نوجوان نسل کے درمیان ہم آہنگی بڑھائی جا سکے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ویزہ پالیسی ختم کرنے کی تجویز
پاک بنگلا دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کامران سعید عثمانی نے دونوں ممالک کے درمیان ویزہ پالیسی ختم کرنے کی تجویز پیش کی، تاکہ دونوں ممالک کے شہریوں کی آزادی کے ساتھ آمد و رفت ممکن ہو سکے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان بس سروس کے آغاز کا فیصلہ
کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان بذریعہ روڈ بس سروس شروع کرنے کا اہم فیصلہ کیا، جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرے گا۔
پاکستان بنگلا دیش ملٹری الائنس کے قیام کی ضرورت پر زور
کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ملٹری الائنس کے قیام کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
قیام پاکستان میں بنگالیوں کے کردار کو سراہا
کامران سعید عثمانی نے پاکستان کی تشکیل میں بنگالیوں کے کردار کو سراہا اور ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کامران سعید عثمانی نے پاکستان پاکستان اور بنگلا دونوں ممالک کے دیش کے درمیان کا اعلان کو مزید کرنے کی
پڑھیں:
بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے صبح اجلاس طلب کیا ہے، جس میں بھارت کے آج کے اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کے معاملات، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے معاملے پر گفتگو ہوگی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی جنگی جنون سے نمٹنے کے حوالے سے بھی اقدامات کی منظوری لی جائے گی۔
اسحاق ڈار کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اجلاس میں ملکی سلامتی سے متعلق امورکا جائزہ لیا جائے گا جبکہ بھارت کے حالیہ بیان پر پاکستان کا مؤقف طے کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت شرکت کرے گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے اور 26 سیاح کی ہلاکت کا پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے مختلف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان پاکستان میں موجود سفارت کار بھارت طلب بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں واپسی کا الٹی میٹم تمام پاکستانیوں کو جاری کیے گئے ویزا فوری طور پر منسوخ واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان اٹاری چیک پوسٹ کو بھی بند کرنے کا اعلان