سرکاری ملازمین کو ہر ماہ کتنے کروڑ یونٹس مفت ملتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پاور ڈویژن حکومت کے زیر ملکیت پاور سیکٹر اداروں کے ملازمین کو مفت بجلی دینے کے حق میں ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ طبی دیکھ بھال اور رہائش کی سہولیات کے علاوہ یہ بھی ان کی ملازمت کی شرائط و ضوابط کا حصہ ہے۔
سرکاری اور کارپوریٹ سیکٹر کے 2 لاکھ ملازمین کو سالانہ 44 کروڑ 15 لاکھ یونٹ بجلی بغیر کسی لاگت کے فراہم کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اراکین پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کو مفت بجلی فراہم نہیں کی جاتی، پاور ڈویژن کی وضاحت
اس میں سے 30 کروڑ 82 لاکھ یونٹس موجودہ ملازمین کے لیے مختص کیے گئے ہیں جب کہ ریٹائرڈ ملازمین کو 13 کروڑ 32 لاکھ یونٹس ملتے ہیں۔
مستفید ہونے والوں میں سے تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے ایک لاکھ 49 ہزار ملازمین اپنے سروس پیکج کے حصے کے طور پر سالانہ مفت بجلی کے یونٹ حاصل کرتے ہیں۔
مزید پڑھیے: مافیا کی مفت بجلی کی قیمت پاکستان کا غریب طبقہ ادا کر رہا ہے، حافظ نعیم
حال ہی میں قومی اسمبلی میں ایک تحریری جواب میں پاور ڈویژن نے وضاحت کی کہ اس طرح کے فوائد عوامی اور کارپوریٹ سیکٹر کے دیگر اداروں جیسے پی آئی اے، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، پاکستان ریلوے، اور پی ٹی سی ایل میں عام ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈسکوز ملازمین کو مفت بجلی سرکاری ملازمین سرکاری ملازمین کو مفت بجلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈسکوز ملازمین کو مفت بجلی سرکاری ملازمین سرکاری ملازمین کو مفت بجلی کو مفت بجلی ملازمین کو
پڑھیں:
رواں سال کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ
معاشی بہتری اور ترقیاتی سرگرمیوں سے کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن(پاما) کے مطابق رواں سال جونمیں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 41 ماہ کی بلند ترین سطح پرجب کہ بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 737 یونٹس تک پہنچ گئی، اسی طرح بسوں اور ٹرکوں کی فروخت جنوری 22ء میں 778 یونٹس رہی تھی ۔پاما رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ 18ء میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 1 ہزار 26 یونٹس کے مقابلے میں حالیہ فروخت 28 فیصد کم ہے۔دوسری جانب آٹو ماہرین کا کہنا ہے کہ بسوں اورٹرکوں کی فروخت میں اضافہ صنعتی سرگرمیوں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بہتری کااشارہ ہے۔