گھریلو ملازمین کے روپ میں خواتین کی تاجر کے گھر میں ڈکیتی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
لاہور:
ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں گھریلو ملازمین کے روپ میں آنے والی خواتین نے تاجر کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کی، جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
لاہور کی ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق واردات ماڈل ٹاؤن کے رہائشی تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر میں ہوئی جنہوں نے واردات سے ایک روز قبل 2 خواتین کو گھریلو ملازم رکھا تھا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ اگلے ہی روز خواتین نے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور ملزمان گن پوائنٹ پر دو کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ماڈل ٹاؤن پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی کے تاجروں کا 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ تاجر کنونشن میں کراچی کی تمام بڑی تاجر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ہڑتال کی حمایت اور بائیکاٹ مہم میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے، غزہ میں اس وقت انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، تمام مسلم ممالک پریشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے تاجروں نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تاجر رہنماؤں نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے 26 اپریل کو جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں کراچی کے تاجروں کے نمائندہ اجلاس کے بعد تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجر رہنماؤں نے 26 اپریل کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ تاجر کنونشن میں کراچی کی تمام بڑی تاجر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ہڑتال کی حمایت اور بائیکاٹ مہم میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اس وقت انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، تمام مسلم ممالک پریشان ہیں اور اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔