City 42:
2025-04-25@10:36:49 GMT

جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین   بن گئے

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

سٹی42: وفاقی حکومت نےجنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین  بنا دیا۔
 پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کا نام طریقہ کار کے مطابق قومی اسمبلی کی اپوزیشن کی طرف سے دیا جاتا ہے۔ اپوزیشن نے آج جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس میں پی اے سی  کے چئیرمین کے خالی عہدہ پر تقرر کے لئے جنید اکبر کا نام دیا تھا جسے حکومت نے منظور کر لیا۔

نومنتخب چیئرمین پی اے سی جنید اکبرخان کا کہنا تھاکہ تمام ارکان کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ

اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ وزیراعظم کہاؤس نے  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کے تقرر کے لئے اپوزیشن کے بتائے ہوئے نام پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  کو مثبت جواب دے دیا  ہے۔

پرائم منسٹر ہاؤس کی منظوری ملنے کے بعد سپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن کو چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کے حوالے سے آگاہ کر دیا  ۔

چیئرمین پی اے سی کے تقرر کے لئے اپوزیشن  اب تک جو انفرادی نام لاتی رہی انہیں حکومت نامنظور کرتی رہی۔ اب اپوزیشن نے نئے ناموں کا پینل تیار کیا جس میں شیخ وقاص اکرم کا نام حکومت کے لئے ناقابل قبول ہونے کے سبب نکال دیا گیا تھا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر ووگر مصطفائیف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جنید اکبر کے نام پر وزیراعظم شہباز شریف کی رضامندی سپیکر تک پہنچائے جانے کے بعد پی اے سی کے تمام ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی تھی۔ حتمی مشاورت مکمل ہونے کے بعد پی اے سی کا اجلاس کمیٹی روم نمبر 2 میں طلب   ہوا اور جنید اکبر کو چئیرمین منتخب کرنے کی رسم ادا کر دی گئی۔ 

کمیٹی کا کورم مکمل ہونے پر الیکشن ہوا ۔

مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری نے  جنید اکبر کا نام نامزد کیا  ۔ 

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

مسلم لیگ ن سینیٹر افنان اللہ خان حمایت کی  

مسلم لیگ نون کے رانا قاسم نون نے جنید اکبر کی حمایت کی 

مسلم لیگ ن کی وجیہ قمر نے جنید اکبر کی حمایت کی 

سردار محمد یوسف نے بھی جنید اکبر کی حمایت کی

عمر ایوب نے بھی جنید اکبر کی حمایت کر دی گئی
جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی منتخب ہوئے 

اپوزیشن نے  جنید اکبر ، عمر ایوب ، عامر ڈوگر ، خواجہ شیراز اور عادل بازئی کو نامزد کیا تھا

لاہور ہائیکورٹ کی پانی کی سنگین کمی کے معاملے پر پی ڈی ایم اے کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کی حمایت حمایت کی مسلم لیگ پی اے سی کا نام کے لئے

پڑھیں:

ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پھر تبدیلی کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ایک بار پھر ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ ریفارمز کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،کمیٹی میں سی او او سمیر احمد، عاقب جاوید اور ڈائریکٹر چیمپئنز ایونٹ وہاب ریاض شامل ہیں۔

ایڈوائزر ٹو چیئرمین بلال افضل اور صدر آر سی لاہور خواجہ ندیم بھی ریفارمز کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

ریفارمز کمیٹی پانچ روز میں اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جمع کرائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اقدامات کیخلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور؛ اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کی حمایت
  • ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پھر تبدیلی کا فیصلہ
  • پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اوچھی حرکت؛ حکومت پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک
  • 5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف 
  • پبلک اکائونٹس کمیٹی، ریلوے کی سکھر میں اراضی ایک رویپہ فی مربع گز لیز پر دینے کا انکشاف، ہسپتال کی جگہ شادی لان اور  موبائل ٹاورز لگ گئے
  • جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
  • سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن سینیٹرز کا شور شرابہ، ہنگامہ آرائی
  • چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس، پاکستان ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کے جائزہ لیا گیا
  • پی ٹی آئی گِدھوں کے قبضے میں ہے، اثاثے اور اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں، اکبر ایس بابر
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: ریلوے کی سکھر میں اراضی ایک رویپہ فی مربع گز لیز پر دینے کا انکشاف