علامہ ناصر عباس جعفری کی سیاسی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بےبنیاد کیسز بنائے گئے ہیں، ایک یونیورسٹی بنانے پر سزا سنائی گئی، جو سراسر زیادتی ہے، اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عمران خان کی نسبت کی وجہ سے سزا سنائی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یہ ملک سیاست دان نے بنایا تھا اور بچائیں گے بھی سیاست دان ہی، غیر سیاسی قوتوں کے فیصلوں نے ہمیشہ اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ عمران خان کے خلاف بےبنیاد کیسز بنائے گئے ہیں، ایک یونیورسٹی بنانے پر سزا سنائی گئی، جو سراسر زیادتی ہے، اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عمران خان کی نسبت کی وجہ سے سزا سنائی گئی۔ یہ طے ہے کہ اس ملک کو سیاست دانوں نے چلانا ہے، نہ کہ غیر سیاسی قوتوں نے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کرینگے، سر اُٹھا کر واپس آئیں گے، سلمان اکرم راجہ
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے، جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسراقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اُٹھا کر واپس آئیں گے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے، جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسراقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے، جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بُری طرح مفلوج کر دیا گیا ہے اور عدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔