کورنگی لانڈھی میں واٹر اور سیوریج کے دیرینہ مسائل حل کیے جائیں ‘عبدالجمیل
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
چیئرمین لانڈھی ٹائون ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اسد اللہ خان سے ملاقات کررہے ہیں
کراچی(پ ر)کورنگی لانڈھی کے عوام سیوریج اور واٹر کے مسائل سے دوچار ہیں فوری طور پر کورنگی لانڈھی ،ماڈل کالونی کے مسائل حل کیے جائیں ۔یہ بات لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایم ڈی اسد اللہ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ماڈل ٹائون کے چیئرمین ظفر احمد خان اور یوسی دس لانڈھی کے چیئرمین عبدالحفیظ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ عبدالجمیل خان نے ایم ڈی واٹر بور ڈ اسد اللہ خان کو توجہ دلوائی کہ چاول گودام لانڈھی میں پانی کا پمپ لگا دیا جائے تو اس سے خرم آباد ،فاروق ولاز ،لانڈھی نمبر ایک تا چھے کے مسائل بڑی حد تک حل ہوجائینگے اور علاقے میں پانی کی سپلائی میں بہتری آئے گی اسی طرح کربلا گرائونڈ میں پانی کا وال لگایا جائے ۔یوسی دس کی سیوریج لائن جو کہ 18انچ کی ہے اس کی وینچنگ اور مرمت کی جائے اور اسے 18انچ سے 24انچ میں شفٹ کیا جائے ۔زمان ٹائون ،کبڈی گراونڈ،لیبر اسکوائر،35B,35Aودیگر قرب وجوار کے علاقوں میں پانی کا شدید بحران ہے لہٰذا یہاں نئے کنکشن دیے جائیں۔اسی طرح سیوریج کی لوئر لانڈھی لائن میں پمپنگ اسٹیشن لگایا جائے تاکہ لوئر لانڈھی پر ہونے والا پریشر ختم ہوں اور سیوریج کے مسائل حل ہوں ۔ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان کی جانب سے چاروں اہم مسائل پر توجہ دینے اور ان پر جلد کام شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے چیئرمین کے مسائل میں پانی ایم ڈی
پڑھیں:
کراچی، ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
ذرائع کے مطابق کمپنی نے ریڈ لائن منصوبے پر کام احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر جاری رکھا ہوا ہے۔ منصوبے کی تعمیر کے دوران ماضی میں بھی پانی اور سیوریج کی لائنیں متاثر رہی ہیں۔ ریڈ لائن منصوبے میں کام کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے عوام کئی سالوں سے اسی اذیت کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کا ریڈ لائن بس منصوبہ غیر معمولی تاخیر کے باعث شہریوں کے لیے اذیت کا سبب بن گیا۔ احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر کام کرنے سے سیوریج لائنیں بند ہوگئیں، گندا پانی سڑکوں پر بہہ نکلا۔ حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی جانے والی شاہراہ پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک بری طرح متاثر ہونا معمول بن گیا۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے ریڈ لائن منصوبے پر کام احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر جاری رکھا ہوا ہے۔ منصوبے کی تعمیر کے دوران ماضی میں بھی پانی اور سیوریج کی لائنیں متاثر رہی ہیں۔ ریڈ لائن منصوبے میں کام کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے عوام کئی سالوں سے اسی اذیت کا شکار ہیں۔