ویمنز پریمیئر لیگ 14فروری سے بھارت میں شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی )کے زیر اہتمام ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل )کا تیسرا ایڈیشن 14فروری سے بھارت میں شروع ہوگا۔بی سی سی آئی کے مطابق ویمنز پریمیئر لیگ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔ ویمنز پریمیئر لیگ میں 5 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گی۔رائل چیلنجرز بنگلور لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویمنز پریمیئر لیگ
پڑھیں:
جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔ حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔