کوٹری: بینک منیجر کے گھر سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کوٹری (جسارت نیوز) پولیس کی بروقت کارروائی، بینک منیجر کے گھر سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار، ایس ایس پی جامشورو کا ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق شیرازی محلے سے ایچ بی ایل کے منیجر وزیر خان کے گھر کے باہر سے مسلح افراد ان کے صاحبزادے سے نئی موٹر سائیکل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے جس کی اطلاع فوری ایس ایچ او ارسلاح خان کو دی گئی جس پر پولیس نے فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے مسلح افراد کا تعاقب کیا جس پر مسلح افراد موٹر سائیکل تھارو شاہ قبرستان کے قریب چھپا کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے موٹر سائیکل برآمد کرکے علاقے کا سرچ آپریشن بھی کیا لیکن ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس کی بہترین کارروائی پر متاثرہ شخص نے پولیس سے اظہارِ تشکر کیا۔ ایس ایچ او کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے، جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق نے پولیس کی بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار
فائل فوٹو
فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹس کھلوانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ گروہ کے 4 ارکان سرگودھا سے گرفتار کیے گئے، ملزمان سے درجنوں ڈیجیٹل نشان انگوٹھا، موبائل سمز، ڈیوائسز اور برانچ لیس اکاؤنٹس برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزمان انگوٹھے کے نشانات حاصل کرکے موبائل سمز جاری کرواتے تھے، متاثرہ افراد اپنے انگوٹھے کے نشان کے استعمال ہوجانے سے مکمل لاعلم ہوتے تھے، تحقیقات میں سرکاری اداروں میں چھپی کالی بھیڑیں بھی بےنقاب ہونے کا امکان ہے۔
سلیکون کی بجائے اب ڈیجیٹل طور پر نشان انگوٹھا کا استعمال کیا جانے لگا ہے، گرفتار 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔