رجب بٹ کے بعد ذوالقرنین سکندر بھی گرفتار، معاملہ کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی یوٹیوبز رجب بٹ کے بعد اب ذوالقرنین سکندر بھی جیل کی ہوا کھانے پر مجبور ہوگئے۔ان دنوں سوشل میڈیا پریوٹیوبر رجب بٹ اپنی شادی پر ملنے والے تحفے کے سبب کافی قانونی مسائل کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں، لیکن ابھی یہ معاملہ تھما نہ تھا کہ ذوالقرنین سکندر بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب مشہور پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر ہیں جنہوں نے مختصر وقت میں خوب شہرت حاصل کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی ایک بڑی فین فالوئنگ ہے، کنوال آفتاب کے 20 ملین ٹک ٹاک فالورز ہیں جبکہ ذوالقرنین سکندر کے تقریبا 17 ملین ٹک ٹاک فالوورز ہیں، کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے یوٹیوب پر 2.
اسی دوران شادی کی تقریب سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں یوٹیوبر کو پولیس کی حراست میں دیکھا گیا۔ شادی کی تقریبات کے دوران ذوالقرنین کو بغیر کسی واضح وجہ کے گرفتار کیا گیا اور سات سے آٹھ گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد انہیں گھر واپس بھیج دیا گیا۔اگرچہ کہ اس اچانک گرفتاری کی وجہ سامنے نہ آسکی لیکن جیل سے رہا ہونے کے بعد یوٹیوبر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اس واقعے پر ناراضی اور غصے کا اظہارکرتے ہوئے اس گرفتاری کو بے بنیاد قرار دیا۔
ویڈیو پیغام میں یوٹیوبر کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’اس ملک میں کچھ بھی ممکن ہے اور میں ان افراد سے لاعلم ہوں جو مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔ذوالقرنین سکندر کا کہنا تھا کہ،’انہوں نے میرے خلاف جھوٹا ایف آئی آر درج کرایا ہے، اور میں جلد ہی اس معاملے پر تفصیل سے بات کروں گا۔’دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین یوٹیوبر کے حق میں آواز بلند کرتے نظر آرہے ہیں اور یہ بھی کہتے دکھائی دیے کہ یہ صرف اور صرف کسی نامور شخصیات کی ساکھ کو داغدار کرنا ہے کیونکہ کسی سے بھی انکی کامیابی ہضم نہیں ہوتی۔
ایک اور پاکستانی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو لیک،صارفین کو چونکا دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ذوالقرنین سکندر سوشل میڈیا
پڑھیں:
41 سالہ ڈی ویلیئرز کے ’’ریلے کیچ‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم، ویڈیو وائرل
جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز ماضی کی طرح اب بھی اپنی فٹنس برقرار رکھے ہوئے ہیں، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں انہوں نے زبردست فیلڈنگ کرکے شائقین کو حیران کر دیا۔
لیجںڈز لیگ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یوسف پٹھان نے عمران طاہر کی گیند پر باؤنڈری کی طرف شارٹ کھیلا لیکن فیلڈنگ پر موجود ڈی ویلیئرز نے بھاگتے ہوئے کیچ تھامنے کی کوشش کی۔
ڈی ویلیئرز نے یوسف پٹھان کا کیچ تو پکڑ لیا لیکن ان کا جسم باؤنڈری سے ٹکرانے لگا تھا جس پر انہوں نے گیند اپنے ساتھی فیلڈر کی طرف اچھال دی۔
https://www.facebook.com/reel/1408068017083629?rdid=9WADs80LnSqsf7yC&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fr%2F1GCRo58yL1%2Fسریل ایروی نے گیند کو ہوا میں بلند ہوتے دیکھ کر ڈائیو مار کر کیچ تھام لیا۔ اس طرح، یوسف پٹھان کو پویلین کی راہ دیکھنی پڑی جبکہ گراؤنڈ کے باہر بیٹھے شائقین کیچ دیکھ کر حیران رہ گئے۔
بھارت کو اس میچ میں ڈی ایس ایل فارمولے کے تحت 88 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔