جی بی پولیس کے 17 انسپکٹرز کی گریڈ 17 میں ترقی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
جن پولیس انسپکٹرز کو ترقی دی گئی ہے ان میں برکت اللہ، خورشید عالم، ابرار حسین، شمس الرحمن، ممتاز خان، رضی اللہ، وزیر فرمان علی، عامر ولی، محمد حسن، عطاء اللہ، عبد القدوس، محمد ریاض، غلام علی، انعام الرحمن، نذیر احمد، موسیٰ بہادر اور گلشن نساء شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پولیس کے 17 انسپکٹروں کی گریڈ 17 میں ترقی ہو گئی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن پولیس انسپکٹرز کو ترقی دی گئی ہے ان میں برکت اللہ، خورشید عالم، ابرار حسین، شمس الرحمن، ممتاز خان، رضی اللہ، وزیر فرمان علی، عامر ولی، محمد حسن، عطاء اللہ، عبد القدوس، محمد ریاض، غلام علی، انعام الرحمن، نذیر احمد، موسیٰ بہادر اور گلشن نساء شامل ہیں۔ مذکورہ انسپکٹرز کو ترقی ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کی سفارشات کی بنیاد پر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
مسئلہ فلسطین قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے
کشمیر پر امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے،ملی یکجہتی کونسل اجلاس اور قومی مشاورت سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر اپنی خاموشی سے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی موجودگی میں کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے، توہین رسالت کا قانون ختم کر نے اور مجرموں کو بچانے کی سازشوں کے خلاف بھر پور آواز بلند کی جانی چاہیے، حکومت بتائے اس نے ملک سے سود کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ”قومی مشاورت ” سے خطاب میں کیا۔