واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )امریکی صدر ٹرمپ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں ریاست نارتھ کیرولائنا اورلاس اینجلس کا دورہ کیا ہے نارتھ کیرولائنا کے شہر ایش ویل میں انہوں نے متاثرہ آبادیوں کے لیے ہر ممکن وفاقی مدد کا وعدہ کیا اپنی دوسری صدارتی مدت کا حلف اٹھانے کے بعد آفت زدہ علاقوں کا یہ ان کا پہلا دورہ تھا جہاں لوگوں کی زندگیاں سمندری طوفان، جنگل کی آگ اور دیگر قدرتی آفات سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں.

(جاری ہے)

نارتھ کیرولائنا کے شہر ایش ویل پہنچنے کے بعد ٹرمپ نے اس علاقے میں ستمبر میں آنے والے سمندری طوفان ہیلین کی تباہ کاریوں سے نمٹںے کے لیے وفاقی ادارے فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی(FEMA) کی کارکردگی پر سخت تنقید کی متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں پر بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے متاثرین کی مدد کی فراہمی میں تیزی لانے کا وعدہ کیا. انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو ترجیح دیں گے کہ قدرتی آفات سے نمنٹے کے لیے وفاقی ایمر جنسی منیجمنٹ ایجنسی فیما(FEMA) پر انحصار کرنے کی بجائے ریاستوں کو فنڈز دیے جائیں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ہم فیما کو ختم کرنے کی سفارش کریں گے.

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے نارتھ کیرولائنا کے مغربی حصے میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں سے بحالی میں مدد کے لیے کافی کام نہیں کیا نارتھ کیرولائنا کے بعد ٹرمپ آگ کی لپیٹ میں آنے والے ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس پہنچے جہاں حال ہی میں پانچ مقامات پر دوبارہ آگ بھڑکنے کی خبریں سامنے آچکی ہیںآگ سے اب تک 16000 سے زیادہ مکان اور عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں لاس اینجلس کے حکام کے مطابق 7 جنوری کو شروع ہونے والی جنگل کی آگ سے اب تک کم ازکم 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کئی علاقوں میں ابھی تک آگ بھڑک رہی ہے تیز اور خشک ہواﺅں کے باعث آگ کے دیگر علاقوں تک پھیلنے کے خطرات بدستور موجود ہیں.

دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ جنوبی کیلیفورنیا میں 5 نئے مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور لاس اینجلس کے سان ڈیاگو، وینٹورا اور ریور سائیڈ کی کاﺅنٹیاں آتشزدگی سے متاثرہورہی ہیں کیلی فورنیا میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پرتباہی مچا ئی ہے آگ سے مجموعی طور پر 37 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر موجود عمارتیں اور مکانات جل کر خاک ہوگئے ہیں.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آفات سے کے لیے

پڑھیں:

آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر

بھارت کی ریاست آسام میں شدید مون سون بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق شدید سیلابی صورتحال سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً 7 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

دریائے برہم پترا کے پانی میں اضافے سے تقریباً 900 دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ تقریباً 3 لاکھ افراد کو سرکاری ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں خوراک اور امدادی سامان ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔

ریاستی دارالحکومت گوہاٹی سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آنے سے آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے، جبکہ امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق مسلسل بارشوں اور دریا کی بلند سطح کے باعث صورتحال بدستور تشویشناک ہے اور متاثرہ علاقوں میں مزید امدادی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ
  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
  • ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق