Daily Mumtaz:
2025-07-26@00:49:44 GMT

پی ایس ایل کی 2 ٹیموں کے نئے خریدار مل گئے، مگر کہاں سے؟

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

پی ایس ایل کی 2 ٹیموں کے نئے خریدار مل گئے، مگر کہاں سے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل بورڈ نے 11ویں ایڈیشن کیلئے 2 نئی فرنچائزز کے خریدار ڈھونڈ نکالے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی کرکٹ میں متحرک 2 پاکستانی شخصیات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، جس پر بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات میں سے کوئی ایک پی ایس ایل ٹیم خرید سکتا ہے جبکہ ملکی کرکٹ کے ایک اہم اسٹیک ہولڈر کو بھی ٹیم خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اسی طرح بورڈ کی خواہش ہے کہ مسقبل میں پی ایس ایل کے بعض میچز کا انعقاد بھی امریکا میں کرایا جائے، اس حوالے سے لیگ کے سربراہ سلمان نصیر ان دنوں امریکا کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں۔

قبل ازیں چیئرمین محسن نقوی بطور ملکی وزیر داخلہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے وہاں گئے تھے، جہاں انہوں نے امریکی کرکٹ میں متحرک دو پاکستانی آفیشلز سے ملاقات بھی کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کرکٹ لیگ میں بیشتر ٹیم مالکان بھارتی ہیں، کرکٹ ایسوسی ایشن کا بھی یہی حال ہے، ایسے میں پاکستان کیلئے وہاں جلد قدم جمانا آسان نہیں ہوگا، البتہ بڑی مارکیٹ کو تنہا بھارت کیلیے چھوڑ دینا بھی مناسب نہیں، اسی لیے پی سی بی مختلف راہیں تلاش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں 2 نئی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ایس ایل

پڑھیں:

ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان

لاہور:

ایشیا کرکٹ کپ 5 سے 21 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں کروانے کی تجویز کی باقاعدہ منظوری آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا اہم ایجنڈا ہوگا، جس پر میزبان بورڈ کے نمائندے راجیو شکلا اپنا موقف پیش کریں گے۔

شرکاء اجلاس کی مشاورت سے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا، یواے ای، عمان اور ہانگ کانگ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 7 ستمبر کو ہو سکتا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یواے ای ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز بھی دبئی میں ہی ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت بھاگ نکلا!
  • کراچی میں منشیات کا دھندا زوروں پر، مگر یہ آتی کہاں سے ہے؟
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف کرکٹ سیریز، پاکستان کے ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان
  • کھیلایشیا کپ 2025 کا آغاز کب سے ہوگا اور میچز کہاں ہوں گے؟ تجاویز سامنے آگئیں
  • ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟بڑی پیشگوئی
  • دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کون سا ہے اور درجہ بندی میں گرین پاسپورٹ کہاں کھڑا ہے؟
  • پاکستان ویمنز کرکٹ کا آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ اعلان