ارشدیپ سنگھ، حارث رؤف کا ریکارڈ توڑنے کے دہانے پر
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے پاس قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ٹی20 ریکارڈ کو توڑنے کے دہانے پر پہنچ گئے۔
ارشدیپ سنگھ اگر آج انگلینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں 3 وکٹیں لیتے ہیں تو وہ ٹی20 فارمیٹ سب سے کم میچز میں 100 وکٹیں لینے والے بالر بن جائیں گے۔
فی الحال انہوں نے 61 ٹی20 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، اگر وہ 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو حارث رؤف کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
مزید پڑھیں: ڈیلیوری بوائے نے اداکارہ کے گھر سے انگلینڈ اور بھارت میچ کے ٹکٹ چوری کرلیے
پاکستانی فاسٹ بولر نے محض 71 ٹی20 میچز میں اپنی 100 ویں وکٹ حاصل کیں تھی۔
مزید پڑھیں: نوجوان بھارتی بلے باز کی ٹی 20 میں تیز ترین ففٹی، یووراج کا 12 سال پرانا ریکارڈ برابر
پہلے ٹی20 میچ میں ارشدیپ سنگھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں تھی، جس کے بعد وہ یوزویندر چہل کے 96 وکٹوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئے تھے، جنہوں نے یہ کارنامہ 80 میچز میں بنایا تھا۔
ٹی20 میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے (فاسٹ بولرز):
حارث رؤف (پاکستان) – 71 میچ
مارک ایڈیئر (آئرلینڈ) – 72 میچ
بلال خان (عمان) – 72 میچ
شاہین شاہ آفریدی (پاکستان) – 74 میچ
لاستھ ملنگا (سری لنکا) – 76 میچ
مستفیض الرحمان (بنگلادیش) – 81 میچ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ویلڈن گرین شرٹس! ٹی20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔ ویلڈن گرین شرٹس!
ویلڈن گرین شرٹس۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد
کھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔ محسن نقوی
بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ…
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 1, 2025
محسن نقوی نے کہاکہ بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتا ہوں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ آج کی فتح ٹیم ورک، محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔ شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں ہر میچ سے محظوظ ہوئے۔
مزید پڑھیں: تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان جنوبی افریقہ سیریز ٹی20 سیریز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وی نیوز