راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جنوری 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کو صوبائی صدارت سے ہٹا دیا ، بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور سے پارٹی کی صوبائی صدارت کا عہدہ واپس لیتے ہوئے ان کی جگہ پارٹی رہنماءاور چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی جنید اکبر کو پارٹی کا نیا صوبائی صدر مقرر کیاہے،بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کیلئے مشاورت کی ہدایت بھی کی ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جنید اکبر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایم این اے عاطف خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر، ایم پی اے پنجاب میاں فرحت عباس بھی شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کی سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کو بھی پنجاب میں اہم تنظیمی عہدہ ملنے کا امکان ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین خود بھی چاہتے تھے وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں کرپشن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور علی امین کو پیغام دیا ہے کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر آئیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں۔ علی امین گنڈا پور پر بطور وزیراعلیٰ بہت سے ذمہ داریاں ہیں اور خیبرپختونخواہ میں امن امان کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے۔ علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخواہ کی وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی اپنی خواہش پر کیا گیا۔ مشال یوسفزئی بشریٰ بی بی کی ترجمان نہیں جبکہ پارٹی کی ترجمانی کیلئے پارٹی میں ہی مختلف ذمہ دار موجود ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے تھے۔گزشتہ روز ایک بڑا سرپرائز سامنے آیا تھا جب پاکستان مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیاتھا اور سینیٹر افنان اللہ نے اس کی تائید کی تھی ۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی سلمان اکرم جنید اکبر علی امین

پڑھیں:

عمران خان ہی پارٹی لیڈر، شاہ محمود قریشی لیڈ نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجہ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2 سال سے زائد ہوگئے، جیل میں ہی ٹرائل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، بطور وکیل بھی مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ مفروضہ ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے، پارٹی لیڈر صرف بانی پی ٹی آئی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، عمران خان نے تحریک کی قیادت محمود اچکزئی کے سپرد کی ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ آئینی اور نظریاتی تحریک ہے اس کا مقصد پاکستان کی تشکیل نو ہے، اس تحریک میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی، ہم نے زخموں کو بھرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جو کچھ ہو رہا ہے ہم نہیں مانتے، ہمارے اکابرین اور دوستوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آواز بلند کرنا بھی بنیادی انسانی حقوق ہیں، آج ان کی نفی کی جا رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2 سال سے زائد ہوگئے، جیل میں ہی ٹرائل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، بطور وکیل بھی مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا، ہماری پارٹی میں کوئی انتشار نہیں، بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پارٹی کا ہر فرد 5 اگست کی تحریک پر توجہ دے (عمران خان کا جیل سے پیغام )
  • خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا
  • عمران خان کی فیملی کیخلاف بات کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیں گے
  • عمران خان ہی پارٹی لیڈر، شاہ محمود قریشی لیڈ نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان ہی پارٹی کے قائد ہیں، شاہ محمود کی سربراہی کی خبریں بے بنیاد ہیں: سلمان اکرم راجہ
  • سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی اندرونی بغاوت کا عمران خان کی رہائی کی تحریک پر کیا اثر ہوگا؟
  • عمران نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا کہا: علی امین گنڈا پور
  • عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا کہا، علی امین گنڈاپور
  • اپوزیشن جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ، علی امین گنڈاپور کا ردعمل
  • عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا کہا، علی امین گنڈاپور