لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور سے آن لائن اندرون اور بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اعجاز اندرون شہر میں پتنگوں کی سپلائی دینے آیا تھا، اسے گرفتار کر کے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ ملزم نے گلشن راوی کے علاقے میں پتنگ سازی کا کارخانہ لگا رکھا ہے۔
پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کرلیا ہے، جس کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائے دی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار خانے پر چھاپہ مار کر لاکھوں پتنگیں اور خام مال برآمد کر لیا جبکہ ملزم اندرون و بیرون ملک آن لائن بھی پتنگیں فروخت کرتا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق فیکٹری کی بندش سے پتنگ بازی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سرکاری نرخوں پر چینی کی عدم دستیابی، کئی شہروں میں 220 روپے کلو تک جا پہنچی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں جب کہ مختلف شہروں میں چینی220 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ پشاور میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔ راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔