ایک سو نوے ملین پا ئو نڈکیس: سزا کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلیں تیار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ایک سو نوے ملین پا ئو نڈکیس: سزا کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلیں تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کے وکلا نے 190 ملین پا ئو نڈ کرپشن کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں تیار کرلیں۔ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے، اپیل کے متن میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔اس میں مقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے، اس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو بری کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اپیل 18 صفحات پر مشتمل ہے، اپیل کے ڈرافٹ کے مطابق نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔ اپیل کے ڈرافٹ میں کہا گیا کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا، استغاثہ مکمل خواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور بشری بی بی
پڑھیں:
اسلام آباد: غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن
— فائل فوٹواسلام آباد میں سی ٹی ڈی نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تقریباََ 1900 افغان شہریوں کو اب تک افغانستان واپس بھجوایا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دوران چیکنگ 1050 افغان شہریوں کے پاس سفری دستاویزات نہیں پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق جانچ پڑتال میں تقریباََ 350 افغان شہریوں کے ویزے ایکسپائر ہوگئے تھے۔