کراچی میں چینی پر سٹے بازی، فی کلو 20 روپے تک اضافہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
چینی کی قیمتوں میں غیرقانونی طور پر ہونے والے ہوشربا اضافے سے شہری پریشان۔ رمضان کے سے قبل سٹے باز سرگرم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان شوگرمل کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس منتقلی کا فیصلہ محفوظ
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی مارکیٹوں میں سٹے بازوں کی سرگرمیاں تیزی پکڑ گئی ہیں۔جس کے نتیجے میں چینی کی فی کلو قیمت 10 روز میں 20 روپے بڑھا دی گئی۔ شہری چینی 150 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹے باز واٹس ایپ گروپس کے ذریعے من مانی قیمتیں طے کر رہے ہیں، جب کہ حکومت نے اس جانب سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
دوسری طرف چینی کے تاجروں کا مؤقف ہے کہ ایکسپورٹ کی آڑ میں اسمگلنگ اور سٹے بازی ہورہی ہے، نتیجتاً رمضان المبارک تک فی کلو چینی 170 روپے کلو ہونے تک پہنچ سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاوہ لاہور کی مارکیٹوں میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، ایک ہفتے کے دوران نرخ فی کلو 12 روپے بڑھ گئے، پچاس کلو والا تھیلا 600 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 400 روپے تک پہنچ گیا۔
ہول سیل پر چینی کی فی کلو قیمت 136 سے بڑھ کر 148 روپے ہوگئی ہے جبکہ پرچون میں چینی 150روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چینی رمضان شوگر مافیا کراچی لاہور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چینی کراچی لاہور چینی کی فی کلو
پڑھیں:
طلباء کے لیےرجسٹریشن فیس میں اضافہ، نیا شیڈول جاری
پنجاب تعلیمی بورڈ نے 9ویں اور 10ویں جماعت کے طلباء کے لیے تعلیمی سال 2025 سے 2027 تک کے لیے نظرثانی شدہ رجسٹریشن فیس کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق رجسٹریشن فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق کل رجسٹریشن فیس 2,910 روپے مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن فیس 1,100 روپے، پراسیسنگ فیس 630 روپے، بورڈ ڈیولپمنٹ فنڈ 300 روپے، اسکالرشپ فیس 180 روپے اور اسپورٹس فیس 200 روپے ہوگی۔
اس کے علاوہ اسکول اپنی طرف سے 500 روپے علیحدہ وصول کریں گے جبکہ دیگر سروسز کے نام پر مزید 300 سے 500 روپے اضافی فیس بھی لی جا سکتی ہے۔ نئی فیس کا اطلاق سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر ہوگا۔رجسٹریشن کا آغاز 29 مئی 2025 سے بغیر لیٹ فیس کے ہوگا جبکہ 30 مئی سے 13 جون 2025 تک رجسٹریشن کرانے والے طلباء کو 600 روپے لیٹ فیس ادا کرنا ہوگی۔
رجسٹریشن کے لیے طلباء کی عمر یکم اگست 2025 تک کم از کم 11 سال 2 ماہ ہونی چاہیے۔ رجسٹریشن کا عمل آن لائن مکمل کیا جائے گا تاہم اسکولز کو تمام دستاویزات کی ہارڈ کاپی متعلقہ بورڈ آفس میں جمع کروانا ہوگی۔ رجسٹریشن کے لیے ب فارم (B-Form) فراہم کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔