اسلام آباد: 4 کروڑ کی ڈکیتی کرنیوالا افغانی ڈکیت گینگ 24 گھنٹوں میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آبادمیں چارکروڑ کی ڈکیتی کرنیوالاافغانی ڈکیت گینگ چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آبادپولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا افغانی گینگ نے ایک گھر میں گھس کر واردات کی، گینگ ڈیڑھ ماہ قبل افغانستان کے علاقے جلال آبادسے پاکستان آیاتھا۔
انہوں نے کہا کہ گینگ نے گھروالوں کو زدوکوب کیا اور ساڑھے 3 چار کروڑ کی جیولری اور پیسے لے کر گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی پولیس نے اگلے روز شام سات بجے تک دوڈاکوؤں کو گرفتارکرکے ان سے مال مسروقہ برآمد کرلیا،یہ ڈاکوڈیڑھ ماہ قبل جلال آباد سے آئے تھے جن کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جنوری 2024میں ڈکیتی کی واردات میں مذاحمت پر ایک نوجوان کو قتل کرنے والے ڈاکوؤں کو بھی عدالت سے سزادلوائی ہے جس پر مقتول کے لواحقین نے شکریہ اداکیاہے۔
اس موقع پر مقتول کی والدہ اوربھائی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا اسلام آبادپولیس کی کوششوں سے ہمیں انصاف ملا ہے اورمجرم کو عدالت نے سزائے موت سنائی ہے،اس کیس میں ہمیں وکیل بھی سرکارنے دیاتھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے میں سینیئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔
ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ کیا فیصلہ آج جاری کر دیا، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر فیصلہ تحریر کیا۔
Post Views: 2