سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹانے کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کی صدارت سے پٹائے جانے کی تصدیق کردی۔
سلمان اکرم راجہ نے عمران خان نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبہ خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہیں، اور بطور وزیر اعلیٰ ان کی بہت ذمہ داریاں ہیں۔ گورنس کے حوالے سے اور وہاں جو لااینڈ آرڈر کی جو صورتحال ہے وہ آپ کے سامنے ہے، لہٰذا انہی کی خواہش پر آج عمران خان صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ خیرپختونخوا میں جنید اکبر پی ٹی آئی کے صدر ہوں گے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج آج عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ وہ اس ملک میں فسطائیت کے ماحول سے واقف ہیں، جو گولی چلی، جو حساب نہ دینے کی روش ہے۔ اور جو ہم نے 9مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا مذاق اڑایا گیا، تو ہمیں حکومت کی جانب سے کوئی خلوص نظر نہیں آتا۔ حکومت پاکستانی عوام کو نہیں بتانا چاہتی کہ 9مئی کے بعد چند گھنٹوں میں کیوں ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔
ان کا سوال تھا کہ کہاں گئے سارے سی سی ٹی وی کیمرے، کیوں فوٹیجز ختم ہوگئیں سوائے چند منٹوں کے بعد، یہ تمام باتیں ہیں، پھر کہتے ہیں 26 نومبر کو گولی چلی نہیں، ہمارے پاس شہدا ہیں، ہمارے پاس زخمیوں کی تصاویر ہیں، ان کے میڈیکل ریکارڈ ہیں۔ اس پر خان صاحب کا مؤقف ہے کہ حکومت کا یہ طرز عمل بتاتا ہے کہ یہ کسی طور نہیں چاہتی کہ سچ کی طرف بڑھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم حق پر کھڑے رہیں گے، اصول پر کھڑے رہیں گے کہ الیکشن لوٹا گیا، اس الیکشن کی لوٹ کو دبانے کے لیے اس ملک میں یہ اس وقت یہ تمام ظلم جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور یہ جو کہہ رہے کہ ہیں کہ 28 کو چوتھی نشست ہوگی، ہم ہرگز اس میں نہیں بیٹھیں گے۔ اس سے پہلے ہمارے یہ مطالبہ ہے کہ ہمیں خان صاحب سے ملنے دیا جائے، خان صاحب نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی مجھ سے آکر ملے 28 جنوری سے پہلے۔ اس وقت ہم جائزہ لیں گے کہ کیا صورتحال ہے اور آگے ہمیں کیا کرنا ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہم سیاسی، جمہوری اور قانونی تمام آپشنز میسر ہیں، کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو ہم آئین اور قانون میں رہتے ہوئے نہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم
پڑھیں:
فلمسٹار خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ خوشبو نے پہلی بار کھل کر اپنے اور ارباز خان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے ان سے علیحدگی کی تصدیق کی ہے۔
حالیہ انٹرویو میں خوشبو نے سابق شوہر پر دھوکا دہی کا الزام لگایا اور انکشاف کیا کہ ارباز ان کے لیے سب کچھ تھے، مگر مشکل وقت میں وہ کبھی ساتھ نہیں کھڑے ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان کسی قسم کی لڑائی نہیں ہوئی، بلکہ ارباز اچانک بغیر اطلاع کے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے۔ خوشبو نے بتایا کہ انہیں گئے ہوئے پانچ برس بیت چکے ہیں، لیکن آج بھی وہ ان کی یادوں میں زندہ ہیں۔
اداکارہ نے جذباتی انداز میں کہا کہ برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ارباز نے خاندان کو چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا۔
خوشبو کے مطابق اگر وہ صرف ایک گھریلو خاتون ہوتیں تو شاید معاملہ مختلف ہوتا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے اپنی گھریلو ذمے داریاں اور فرائض بھرپور طریقے سے نبھائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ سے وہ گھر پر موجود ہیں مگر کسی نے پلٹ کر ان کی خبر تک نہیں لی۔ پچھلے پانچ برسوں سے دونوں بیٹے ان کے ساتھ ہی ہیں، جب کہ ارباز سے ان کی علیحدگی ہوچکی ہے۔
اداکارہ کے اس اعتراف سے پہلے بھی ان کے اور ارباز کے تعلقات میں کشیدگی اور فاصلے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ اگرچہ خوشبو نے انٹرویو میں خراب تعلقات پر کھل کر گفتگو کی، لیکن طلاق کی براہِ راست تصدیق نہیں کی۔
خیال رہے کہ خوشبو اور ارباز خان نے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ اس سے قبل ارباز کے والد اور پشتو فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار آصف خان نے بھی شکوہ کیا تھا کہ پانچ برس سے بیٹے اور بہو سے ملاقات نہیں ہوسکی۔