Daily Mumtaz:
2026-07-24@16:03:26 GMT

چین  کا ترقی کے لئے اپنے جائز حق کا دفاع کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

چین  کا ترقی کے لئے اپنے جائز حق کا دفاع کرنے کا اعلان

 

 

بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ  فون پر بات چیت کی۔ ہفتہ کے روز
وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور صدر ٹرمپ  کے درمیان  گزشتہ جمعے کو  فون پر ایک اہم  رابطہ ہوا ۔ دونوں فریقوں کو سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرتے ہوئے، چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور نئے دور میں چین اور امریکہ کے ساتھ  چلنے کا  درست  راستہ تلاش کرنا چاہیئے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین کا مقصد ترقی میں  کسی کو پیچھے چھوڑنا یا  اس کی جگہ لینا نہیں لیکن  چین  ترقی کے اپنے جائز حق کا دفاع  ضرور  کرے گا ۔  وانگ ای نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ تائیوان کے امور  میں  احتیاط  سے کام لے ۔چینی وزیر خارجہ  نے  زور دیتے ہوئے کہا کہ  تائیوان ہمیشہ سے  چین کا  حصہ رہا ہے اور  چین  تائیوان کو کبھی بھی  خود  سے الگ نہیں ہونے دے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں میں  امریکہ نے ایک چین کی پالیسی پر عمل کرنے کا پختہ عزم کیا تھا لہذا اسے ان اعلامیوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات اکیسویں صدی میں سب سے اہم دو طرفہ تعلقات ہیں اور یہ دنیا کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ امریکہ چین کے ساتھ کھل کر بات چیت کرنے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے، دوطرفہ تعلقات کو پختہ کرنے  اور  انہیں دانشمندانہ انداز میں  استوار  کرنے  ، عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ “تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت نہیں کرتا اور امید کرتا ہے کہ تائیوان کا مسئلہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لئے قابل قبول طریقے سے پرامن  انداز میں  حل ہو گا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ بڑے ممالک کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں، عالمی امن کا تحفظ کرنا چاہیے اور مشترکہ ترقی کے حصول میں تمام ممالک کی مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ امریکی وزیر خارجہ  درست  فیصلے  کریں گے اور چین اور امریکہ کے عوام کے مستقبل اور عالمی امن و استحکام کے لئے تعمیری کردار ادا کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ترقی اور تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\932

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزرا کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال