گنڈاپور کی جگہ جنید اکبر پی ٹی آئی پختوانخوا کے صدر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
راولپنڈی (صباح نیوز) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنید اکبر کو تعینات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ ہفتے کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم
راجا نے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو کے پی کے پی ٹی آئی کی صدارت سے ہٹانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو صدارت دینے کی ہدایت کی ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ صوبائی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے علی امین گنڈاپور کے کندھوں پر پہلے ہی بہت سی ذمہ داریاں عاید ہیں، اس لیے ان کا بوجھ ہلکا کرنے اور پوری توجہ صوبے کے معاملات پر مرکوز رکھنے کی خاطر ان کی جگہ جنید اکبر کو صدر بنایا گیا ہے۔ جبکہ عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں جنید اکبر بھی شامل تھے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ درحقیقت علی امین گنڈاپور کی بھی یہی خواہش تھی کہ ان کو پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا جائے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو ان کا جانشین مقرر کیا جائے۔ سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ جنید خان کے تقرر کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ملک کو پنجاب میں اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات چیت صرف بڑوں سے ہوگی، جن کے پاس اختیارات ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ میں طاقتوروں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں، یہ ہم سیاسی لوگوں کو عمران خان سے ملاقات کرنے دیں گے تو ہی کوئی راستہ نکلے گا۔
“بات بڑوں سے ہوگی”
عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات اُن سے ہوگی جن کے پاس اختیار ہے: علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/OxjKMeBhFm
— WE News (@WENewsPk) September 16, 2025
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ میں جب وزیر اعلیٰ بنا تو آتے ہی کہا تھا کہ ہمیں افغانستان کی قیادت کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہییں، تو انہوں نے کہاکہ یہ آپ کا کام نہیں، میں نے کہا ٹھیک ہے تم خود کرلو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختیارات اڈیالہ جیل اسٹیبلشمنٹ حکومت سیاستدان عمران خان مذاکرات وی نیوز