کمالیہ میں ایک دن میں ایک جج کے 132 فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
ایک دن میں ایک جج کے 132 فیصلے، کمالیہ کے ایڈيشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ملکی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا۔
جج محمد اسحاق حاشر نے قتل، منشیات، فوجداری، فیملی اور ضمانتوں کے مقدمات سمیت ایک سو بتیس کیسز کے فیصلے ایک ہی دن سنائے۔
فیصلوں کے لیے عدالت کے باہر بڑی اسکرین نصب کی گئی تھی، جس کا وکلا کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔
اس سے پہلے وکلا اور جج نے طے کیا تھا کہ پچیس جنوری کو کوئی بھی وکیل اپنے کیسز کی تاریخ نہیں لے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
26 نومبر کے کیسز کی قبل از وقت سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے: وکیل فیصل ملک
---فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ 26 نومبر کے کیسز کی قبل از وقت سماعت کی درخواست اور سماعت سے متعلق ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل فیصل ملک نے کہا کہ 9 مئی کیسز میں ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل خارج کی تھی، لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی اپیل خارج ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج علیمہ خان کی جانب سے میں عدالت میں پیش ہوا اور درخواست دائر کی، عدالتی احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل حکام وکالت نامے پر دستخط نہیں کروا رہے، عدالت کو بتایا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ وکالت نامے پر دستخط نہیں کروا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل تاحال سپریم کورٹ میں دائر نہیں ہوسکی، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو وکالت نامے پر دستخط کروا کر کل رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔
وکیل فیصل ملک نے گفتگو میں کہا کہ 26 نومبر کے کیسز کا ہمیں یہی پتہ ہے کہ 20 اگست کو سماعت ہونا تھی، گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران قبل از وقت سماعت کی درخواست دائر کر کے منظور کی گئی، قبل از وقت سماعت کی درخواست اور سماعت سے متعلق ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔