وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ہوتے ہوئے تھیٹرز میں بے حیائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
لاہور:
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ہوتے ہوئے تھیٹرز کو فحاشی کا اڈا بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب نے تھیٹرز مالکان اور آرگنائزر سے اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے حکومتی پالیسی کو دو ٹوک انداز میں کھل کر بیان کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایسے تھیڑز ڈرامے بننے چاہیے جنہیں فیملیز دیکھنے آئیں، تھیڑز ڈرامے سماجی موضوعات پر مبنی ہونے چاہیے جس سے عوام کی رہنمائی ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ جن تھیڑز مالکان اور اداکاروں کو فحاشی پھیلانے کا شوق ہے وہ پنجاب میں ڈرامہ نہیں کرسکتے، پنجاب کے تھیڑز دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان ہوتے تھے، تھیڑز کو فحاشی کی اڈے بنانے والوں کی اب کوئی جگہ نہیں ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت جلد تھیڑز کےلئے نئی قانون سازی کرنے جارہی ہے، تھیڑز مالکان فیملی ڈرامے بنائیں حکومت انکو مکمل سپورٹ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سب تھیڑز کو آخری وارننگ دی جارہی ہے، جس تھیڑ نے رولز کی خلاف ورزی شوکاز نوٹس آئیں گے پھر جرمانہ ہوگا پھر لائسنس منسوخ ہوں گے۔
عظمیٰ بخاری نے تھیڑ میں فحاشی اور بے حیائی پھلانے پر تھیڑ مالکان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے حیاتئی اور بے ہودگی پھیلانے والی اداکارؤں پر تاحیات پنجاب میں پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فحاشی پھلانے والے تھیڑز کے لائسنس کینسل بھی کیے جائیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے پنجاب آرٹس کونسل کو تمام تھیڑز مالکان سے انڈرٹیکنگ لینے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ بیان حلفی کے بعد سیل شدہ تھیٹرز کھول دیے جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہوتے ہوئے تھیڑز میں بے حیائی اور فحاشی پھلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت کی یقین دہانی
فوٹو: سوشل میڈیا
پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کےاعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، کمپنی نے پنجاب میں لیپ ٹاپ کی تیاری کی پیشکش کردی۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ٹول کٹ اور اے آئی جیمنائی انسٹال کرنے کا بھی بتایا۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔