سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں 30 خارجی دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کی گئی 3 کاروائیوں میں 30 خارجی دہشت گرد ہلاک جبکہ 8 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع لکی مروت میں آپریشن کیا جس میں 18 دہشتگردوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ 6 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اسی طرز کا دوسرا آپریشن پختونخوا کے ضلع کرک میں کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد ماردیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے:شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 خوارج ہلاک کردیے
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ایک اور کارروائی کے نتیجے میں 4 خوارج مارے گئے، جن میں رنگ لیڈر خارجی رہنما عزیز الرحمن، قاری اسمٰعیل اور خارجی مخلص شامل تھا۔ اس آپریشن میں 2 خوارج زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی بڑی مقدار میں برآمد ہوا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کے ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک فوج سیکیورٹی فورسز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک فوج سیکیورٹی فورسز سیکیورٹی فورسز کے مطابق ایس پی
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔