طویل مدت بعد اشیا خورو نوش کا بڑا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پاراچنار(آن لائن)طویل مدت کے بعد بڑا قافلہ پاراچنار پہنچنے کے بعد شہریوں کی مشکلات میں کمی آگئی۔ اشیائے خور و نوش کے ٹرک پہنچنے کے بعد قیمتوں میں کمی آگئی، معمول کے مطابق نرخ دیکھ کر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ٹماٹر 450 سے 150 روپے پر آگیا، پیاز 600 سے 250، مٹر 750 سے 250 گوبھی اور ٹنڈا بھی 500 سے 300 روپے اور ہری مرچ 800 سے 400 روپے فی کلو پر آگئی۔پھلوں میں مالٹا 600 سے 400 پر آگیا، لیموں 800 سے 500 تک آگیا، انار ایک ہزار روپے سے 800 روپے پر آگیا، زندہ مرغی کی قیمت 1000 روپے سے 500 روپے پر آگئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح چند کانوائے مزید آجائیں تو لوگوں کی مشکلات میں کمی آجائے گی، آمد و رفت کے راستوں پر ترسیل کو اس طرح بحال کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاراچنار، شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ کی مناسبت سے عظیم الشان مجلس عزاء
مجلسِ عزاء سے حجتالاسلام والمسلمین علامہ شاکر حسین میثم نے خطاب کرتے ہوئے مصائبِ اہلِ بیتؑ بیان کیے، جبکہ ذاکرین نے درد بھرے مرثیے پڑھ کر فضا کو غم و حزن سے بھر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ 28 محرم الحرام کو دختر امام حسینؑ، بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں پُرسوز مجلسِ عزا اور شبہہ تابوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں عزاداروں نے پرخلوص انداز میں شرکت کی۔ مجلسِ عزاء سے حجتالاسلام والمسلمین علامہ شاکر حسین میثم نے خطاب کرتے ہوئے مصائبِ اہلِ بیتؑ بیان کیے، جبکہ ذاکرین نے درد بھرے مرثیے پڑھ کر فضا کو غم و حزن سے بھر دیا۔ اس موقع پر پاسدار اور علمدار فیڈریشن کی جانب سے سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے تھے۔ ساتھ ہی کاشف ویلفیئر ٹرسٹ اور حیدری بلڈ بینک کی طرف سے عزاداروں کی خدمت کے لیے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا۔