مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
وزیراطلاعات پنجاب عظمی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس میں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہے۔ ایک کارکردگی اور دوسری نفرت کی سیاست۔ پنجاب کے باہر سے بھی لوگ مانتے ہیں کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ پنجاب میں کسان کارڈ لوگوں کو مل رہا ہے۔ الیکٹرک بائیکس ، لیپ ٹاپ اور دیگر پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہیں۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ لوگوں کو فتنہ پارٹی نے گالم گلوچ پرلگایا تھا اب آہستہ آہستہ حالات تبدیل ہورہے ہیں۔ گنڈاپور یا کسی اور کی والدہ صاحبہ نے جو تربیت کی ہوگی جو وہ جلسوں میں کرتے ہیں۔ اس سے کسی اور کی توہین نہیں ہوتی بلکہ اس شخص کی توہین ہوتی ہے جو یہ کرتا ہے۔ ایک یوٹیوبر نے ٹویٹ کیا ہے اس کو دیکھ کر یہی کہہ سکتی ہوں آپ کی والدہ بیوی اور بیٹی سے دلی ہمدردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ اپنی تانگہ پارٹی لے کر باہر نکلیں۔ میرا خیال ہے ان کو تمام طرف سے نہ ہوگئی ہے۔ خود کسی قابل نہیں اس لئے ہر پارٹی کے دس دس پندرہ پندرہ لوگوں اکھٹا کرکے باہر نکلے۔جو جس نے کیا ہے اس کو بھگتنا تو پڑے گا۔ بانی پی ٹی آئی سیلانی میں جاکر کہتے تھے لوگوں کو ہم نے کھانا دیا ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ پہلے صحافتی تنظمیں کہتی تھیں کہ سوشل میڈیا پر کام کریں اب صحافتی تنظمیں کہہ رہی ہیں کہ اس بل کو منظور نہ کریں تاکہ مادر پدر آزاد یوٹیوبر ڈالر کمائے۔ اب مصنوعی ذہانت آگئی ہے خواتین کے ساتھ مردوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر میڈیا کے بڑے بڑے رہنما غلط خبریں لگاتے ہیں کسی نے روکا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل نے کہا
پڑھیں:
پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کےارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن وامان، سڑکوں، ستھراپنجاب، صحت اورٹرانسپورٹ کےشعبوں میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ بھی ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔ارکان اسمبلی کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی لیڈرشپ میں پنجاب پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ بن گیا۔
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر 11 سالہ بچہ جاں بحق
مزید :