Express News:
2025-04-25@11:43:59 GMT

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر فائرنگ

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

اسلام آباد:

مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تاہم چوہدری لطیف خود محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ کھاوڑہ میں ایک سیاسی میٹنگ میں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔

چوہدری لطیف اکبر نے ٹیلی فون پر بتایا کہ میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے، شمولیتی پرگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جہاں فائرنگ کی گئی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ تین روز قبل مخالفین سوشل میڈیا پر دھمکیاں دے رہے تھے جن سے انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کر دیا تھا لیکن کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے، حالات پر قابو پانے کے لیے جانے والی پولیس اور مسلم کانفرنسی کارکنوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اے سی رورل حماد بشیر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ حالات کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، چند لوگ ہیں جنہوں نے پہلے اسپیکر اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ کی اور پتھراؤ کیا۔

اے سی رورل کے مطابق پیپلز پارٹی کا ایک کارکن گولی لگنے اور ایک پتھر لگنے سے زخمی ہوا ہے، فائرنگ کرنے والے افراد کی گرفتاری کے لیے متحرک ہیں، حملہ آوروں نے اب پولیس پر فائرنگ شروع کر دی ہے فی الحال کوئی نقصان نہیں ہوا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قافلے پر فائرنگ اسمبلی کے فائرنگ کی کے لیے

پڑھیں:

اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

مکہ مکرمہ( نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ یہ روحانی سفر ان ایام میں انجام پایا جب لاکھوں مسلمان دنیا بھر سے حرمین شریفین میں حاضر ہو رہے ہیں۔

عمرہ کی ادائیگی کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے عالمِ اسلام کے اتحاد، یکجہتی، اور مظلوم اقوام خصوصاً کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے بھی دعا کی۔

اس باسعادت موقع پر قومی اسمبلی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے، جو اجتماعی طور پر عبادات میں شریک رہے اور روحانی تجربے کو بھرپور انداز میں محسوس کیا۔

ذرائع کے مطابق، اسپیکر ایاز صادق کا یہ دورہ نجی اور روحانی نوعیت کا تھا، تاہم اسے پاکستان اور اسلامی دنیا کے مابین محبت، احترام اور روحانی وابستگی کے ایک مثبت پیغام کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی
  • بھارتی فوج کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں سے آزاد جموں و کشمیر کے سینکڑوں افراد معذور
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
  • ووٹ کی طاقت ہی جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے: ملک محمد احمد خان
  • تھانے میں مشتعل افراد کا ہنگامہ، پولیس فائرنگ سے 4 زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی
  • مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ، پانچ افراد ہلاک
  • مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے کم از کم 5افراد ہلاک ، متعدد زخمی
  • مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کی سیاحتی مقام پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ