Nai Baat:
2025-11-03@16:57:00 GMT

اشرف طائی….حکومت سے مدد کی اپیل

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

اشرف طائی….حکومت سے مدد کی اپیل

زندگی کے سفر میں اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیںکہ انسان غلطی کا پتلا ہے اور یہی بات وہ ماننے کے لئے ہرگز تیار نہیں اورجس دن اس انسان نے اپنی غلطی مان لی تو سمجھ لیں کہ اس کے ستارے چمک اٹھیں گے دیکھا یہ گیا ہے کہ بڑے گھر زیادہ دولت کا نشہ بڑی گاڑیاں، اچھا رہن سہن اور اچھی خواہشات سب کی ہوتی ہیںپس بات اتنی سی ہے کہ جس نے آج کا سوچا وہ کچھ عرصہ تو آج کے تحت زندگی بسر کر سکتا ہے مگر آنے والا کل کبھی کبھی اس کیلئے عذاب بن جاتا ہے۔ میں پہلے بھی انہی کالموں میں اس بات کا ذکر کر چکا ہوں کہ پاکستان کے دو شعبے کھیل اور شوبز ایسے ہیںجہاں بہت کم لوگ دیکھے گئے جنہوں نے تمام عمر خوشحالی میں بسر کی ہواور زیادہ ان کودیکھا جنہوں نے عروج کے دور میں جو آیا کھا لیااور آنے والے کل کا نہیں سوچا کہ برا وقت آنے میں دیر نہیں لگاتا۔ گزشتہ دنوں میری نظر پاکستان کے بہت بڑے سپورٹس مین بڑے نام اشرف طائی کی بیماری کی خبر پر پڑی۔جوگزشتہ نصف صدی سے مارشل آرٹ کی تربیت دے رہے ہیں ایسے کسی بڑے نام کا بیمار ہونا الگ بات مگر اس کا انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کرنے کے ساتھ اس کے علاج کے لئے اپیل کا آنامیرے لیے کسی بھی بڑے کرب سے کم نہیں۔ ایسی ایک نہیں کئی مثالیں ہیں۔ شہرت اور دولت یہ نامراد دونوں انسان کو ادھیڑ کے رکھتی ہیں۔ ایک زمانہ تھا جب ہم بڑے قدردان لوگ تھے اب نہیں ہیں۔ ہم وفادار لوگ تھے، اب نہیں ہیں۔ ہم ہمدرد لوگ تھے، اب نہیں ہیں۔ ہم مدد کرنے والے لوگ تھے، اب نہیں ہیں کہ جیسی دنیا داری ویسی ہماری دنیا والے مجھے دکھ ہوتا ہے جب میں اشرف طائی جیسے نامور لوگوں کے بارے میں یہ سنتا ہوں کہ وہ حالت کسمپرسی میں ہیں۔
پاکستان میں مارشل آرٹس کو متعارف کرانے والے اشرف طائی نے نصف صدی تک مارشل آرٹ کے کھیل میں ملک وقوم کا نام روشن کیا، وہی کراچی میں آج کل مالی مشکلات کا شکارہونے کے ساتھ ساتھ مالی پریشانیوں کی وجہ سے ایک سرکاری ہسپتال میں حکومتی سرپرستی کے منتظر بھی ہیں، ان کو عارضہ قلب اور کڈنی کے مرض ہیں۔ ہسپتال میں ان کی اینجوگرافی ہونا ہے۔ ان کی اہلیہ سیدہ ثمینہ شاہ کے مطابق مالی مشکلات کی وجہ سے وہ مہنگا علاج کرانے کی پوزیشن میں نہیں اور آمدنی بھی اتنی نہیں کہ اپنا گذر بسرکے ساتھ، مکان کا کرایہ ادا کر سکیں۔ یاد رہے کہ 1970ءکے اوائل میں جب ہالی ووڈ فلموں میں بروس لی نے اچانک نوجوانوں کو اپنے منفرد انداز اور اپنے کھیل سے سحر میں مبتلا کر دیا۔ اس دوران برما سے پاکستان آنے والے اشرف طائی نے پاکستان میں مارشل آرٹس کو متعارف کرایا اورپھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے، انہوں نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں شر کت کی۔ 1990ءکی دہائی میں اشرف طائی کو ایک سیاسی جماعت کے کچھ لڑکوں نے اغوا کیا اور 50کروڑ تاوان نہ دینے پر پنڈلیوں کو ڈرل کیا گیایہ بہت بڑا ظلم تھا۔ ایک آپریشن میں بازیاب ہونے کے بعد وہ امریکا میں زیر علاج رہے لیکن ان کی صحت بری طرح متاثر ہوئی ان دنوں مالی پریشانیوں میں مبتلا اس عظیم کھلاڑی کی ان کی مدد کرنے والا کوئی نہیںدوسری طرف ان کے ذاتی ایم اے جناح روڈ پر طائی کراٹے سنٹر سے اتنی آمدنی نہیں ہے کہ وہ اپنا گزر بسر کرنے کے ساتھ مکان کا کرایہ ادا کر سکیں اور تو اور ان کا سنٹر بھی کرائے کی جگہ پر ہے۔ اشرف طائی کی اہلیہ سیدہ ثمینہ شاہ کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر گرین لائن منصوبے کی وجہ سے سنٹر کی آمدنی میں نمایاں کمی آئی۔ اس لئے ہمیں مشکل کی اس گھڑی میں حکومتی امداد کی شدید ضرورت ہے اور مالی مشکلات کی وجہ سے اشرف طائی کی حالت اس وقت بہت خطرناک اور وہ فوری امداد اور توجہ کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا بتایاکہ دو دن پہلے طائی صاحب کو دل میں شدید تکلیف ہوئی، انہیں نازک حالت میں دل کے ایک نجی ہسپتال میں لے جانا پڑاگو ان کے چند شاگرد سامنے آئے جن کی کوششوں سے وہ اب پرائیویٹ روم میں ہیں۔ پیارے پڑھنے والواشرف طائی نے نصف صدی تک مارشل آرٹس کے کھیل میں ملک وقوم کا نام روشن کیا۔ اپنے سنٹر سے لاکھوں کراٹیکاز کو تربیت دی مگر آج اس کی بیماری کاعالم یہ ہے کہ وہ ہسپتال میں پڑا ہے۔اس کے خاندان کے لوگ صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کراچی کے مخیر حضرات، صنعت کاروں، کاروباری شخصیات اور پاکستان سپورٹس بورڈ سے زندگی بچانے کے لئے چندے کی اپیل کر رہے ہیں۔بڑے دکھ کے ساتھ یہ بات کہنا پڑ رہی ہے کہ اس زندگی کے کھیل بڑے نرالے ہوتے ہیں مگر یہ بات زندگی گزارنے والوں کو سوچنا چاہئے خاص کر اشرف طائی جیسے بڑے لوگوں کو جنہوں نے اپنی زندگی ایک مشن پر لگا دی مگروہ اپنے اور نہ بچوں کیلئے کچھ بھی نہ سنبھال پائے جن کو انہوں نے بنایا وہ تو بڑے بن گئے مگر ان کو دینے کے لئے ان کے پاس دو کوڑی بھی نہیں۔ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اشرف طائی کی زندگی بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ان کی مدد کرے ، انہوں نے اس ملک کیلئے جو خدمات سرانجام دیں کم ازکم ان کا تھوڑا بہت صلہ دے سکیں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: اشرف طائی کی اب نہیں ہیں ہسپتال میں کی وجہ سے انہوں نے کے ساتھ کے لئے

پڑھیں:

کوئٹہ، پرائیویٹ اسکولز کی انتخابی شیڈول میں امتحانات کو مدنظر رکھنے کی اپیل

اپنے بیان میں آل بلوچستان پرائیویٹ اسکولز فیڈیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان اسکولز کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کر کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ترتیب دیتے ہوئے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھا جائے۔ اپنے بیان میں آل بلوچستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر نذر بڑیچ، سینئر نائب صدر حاجی سلیم ناصر، جنرل سیکرٹری حضرت علی کوثر و دیگر رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کوئٹہ میں اسکولوں کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کرے۔ 20 نومبر سے کوئٹہ میں سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں، جبکہ ہشتم بورڈ کا امتحانات بھی 24 نومبر سے شروع ہوں گے۔ ایسے میں کوئٹہ کے تمام نجی و سرکاری اسکولز کے اساتذہ و دیگر عملہ امتحانات میں مصروف ہوں گے۔ لہٰذا الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان اسکولز کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کر کرے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کا 24سال بعد فیصلہ، ہائیکورٹ کا حکم برقرار،پنشن کے خلاف اپیل مسترد
  • پاکستان کی پہلی ہانگور کلاس آبدوز آئندہ سال لانچ ہونے کا امکان
  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائیگی؛ نیول چیف
  • چین میں تیار پہلی ہنگور کلاس آبدوز 2026ء میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
  • کوئٹہ، پرائیویٹ اسکولز کی انتخابی شیڈول میں امتحانات کو مدنظر رکھنے کی اپیل
  • پاکستان کی پہلی چینی سب میرین 2026 میں فعال ہو جائے گی
  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے…افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
  • تلاش