سپیکرقانون ساز اسمبلی آزادکشمیر کے قافلے پر شر پسندوں کا حملہ، 2 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کے قافلے پر شر پسندوں نے حملہ کر دیا گیا، چوہدری لطیف اکبر بال بال بچ گئے، جبکہ فا ئرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
مظفرآباد یونین کونسل چڑکپورہ کے علاقہ ککلیوٹ میں شرپسندوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر پتھرائو کرتے ہوئے فائرنگ کر دی، اس دوران پولیس اور شرپسندوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اپنے حلقہ انتخاب میں مخالف سیاسی جماعت سے کچھ لوگوں کے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہونے کی تقریب میں شرکت کیلئے ککلیوٹ جارہے تھے، اس دوران ان کے قافلے پر پتھرائو اور ہوائی فائرنگ کرکے قافلے کا راستہ روک دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف کے قافلے پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چوہدری لطیف کے قافلے پر ساز اسمبلی
پڑھیں:
خضدار اسکول بس حملہ: شہید اور زخمی بچوں کے والدین کا پختہ عزم
مناظر دل دہلا دینے والے ہیں: بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، بلوچستان کے علاقے خضدار میں فوجی اسکول کی بس پر بم دھماکے کے نتیجے میں شدید زخموں اور جلنے کے ساتھ۔ درد اور صدمے کے باوجود، جن والدین سے ہم نے بات کی، وہ اپنے بچوں اور ملک کے حقیقی دشمن — دہشتگردی کے خلاف پختہ عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکول بس حملہ خضدار بم دھماکا زخمی شہدا