آڑھتی کی جانب سے قیمت 2سے 5روپے فی کلو لگانے پر دلبرداشتہ کسان نے 50من گوبھی مفت تقسیم کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
آڑھتی کی جانب سے قیمت 2سے 5روپے فی کلو لگانے پر دلبرداشتہ کسان نے 50من گوبھی مفت تقسیم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز
نارووال (سب نیوز) سبزی منڈی میں آڑھتی کی جانب سے گوبھی کی قیمت دو روپے سے پانچ روپے فی کلو لگانے پر کسان نے 50 من گوبھی مفت میں تقسیم کردی۔
نارووال کے نواحی موضع صادق آباد میں کسان نے 50 من کے قریب پھول گوبھی لے کر سبزی منڈی پہنچا تو کئی آڑھتوں کے چکر کاٹنے پر بھی اسے 2 روپے فی کلو سے 5 روپے فی کلو سے زیادہ بولی نہ لگی۔ کسان نے دلبرداشتہ ہوکر منڈی میں گوبھی مفت تقسیم کردی۔
سبزی منڈی آئے شہری تھیلے بھر کر مفت میں گوبھی لے گئے۔ کسان کا کہنا تھا کہ 40 ہزار روپے فی ایکڑ ہمارا خرچہ آتا ہے، دو روپے فی کلو سے ہمارا منڈی تک آنے کا خرچہ نہیں نکلتا، ہم بچوں کی فیس ادا نہیں کر پا رہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پہلگام واقعہ: بھارتی چینل نے پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ معطل کردی
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی انتہا پسند مودی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعہ پر اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹادیں۔فینکوڈ نامی اسپورٹس اسٹریمنگ چینل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر تھا .تاہم اب واقعہ کے بعد انہوں نے اب پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی فوری طور پر نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوا تھا اور 18 مئی تک جاری رہے گا۔ فینکوڈ کے علاوہ بھارتی اسپورٹس پارٹنرز میں سونی نیٹ ورک بھی سیٹلائٹ ٹی وی کا براڈکاسٹنگ پارٹنر ہے. جس کی جانب سے بھی یہ اقدام اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے پہلگام واقعہ کے بعد اںڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جارہی ہے۔