لاہور( نمائندہ جسارت) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہورہاہے-صوبہ بھر میں 9ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8ارب روپے سے زیادہ بلاسود قرض جاری ہو چکے ہیں -چند ماہ کی مختصر مدت میں ساڑھے 8ارب روپے کے مائیکروفنانس قرض کا منفردریکارڈ قائم کر دیا گیاہے-مختصر ترین مدت میں اپنی چھت، اپنا گھر کے پورٹل پر 4لاکھ سے زائد درخواستیں مع ڈاکومنٹ موصول ہونے کا ریکارڈ بن گیا -اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فیز ون میں 5ہزار لون جاری ہوچکاہے-اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5ہزار سے زائد گھر تیزی سے تکمیل کے حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں -فیز ٹو میں ملنے والے 3ہزارلوگوں کو لون ملے گئے اور بھی گھرو ں کی تعمیر کا آغاز کردیاگیا-اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر ملنے والی درخواستوں کی تصدیق3غیر جانبدار مائیکر وفنانس ادارے کررہے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف کے
احکامات کے مطابق ایک سال میں ایک لاکھ او رپانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا -اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ پر acag.

punjab.gov.pk پورٹل اور ہیلپ لائن نمبر 0800-09100قائم کیا گیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پرزور دیا ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ریاست ماں کے جیسی ہے او رماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے- اپنی چھت، اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو-اپنی چھت، اپنا گھر میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ 15لاکھ قرض حاصل کرنے والوں کو 9سال میں ماہانہ 14ہزار قسط کی صورت میں اصل زر ہی ادا کرنے ہوں گے-اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت بننے والے مکان دیکھ کر اتنی خوشی ہوتی ہے جیسے اپنا ہی گھر بن رہاہو۔
اپنا گھر پروگرام

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نوازشریف نے اپنا گھر پروگرام اپنی چھت

پڑھیں:

فیصل آباد میں عید کے روز افسوسناک واقعہ، دیرینہ رنجش نے 3 افراد کی جان لے لی

فیصل آباد:

عیدالاضحیٰ کے روز  چک جھمرہ میں دیرینہ رنجش پر مبینہ طور پر تہرے قتل کی ہولناک واردات پیش آئی، جس میں تین افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے تھانہ جھمرہ کی حدود میں واقع 161 رب نیپالکہ میں صبح ساڑھے تین بجے پیش آیا۔

مقتولین کی شناخت محمد خان، تقی احمد اور محمد ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے، مقتولین کو مخالفین نے صبح ساڑھے تین بجے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی مدینہ ڈویژن سعد ارشد، ڈی ایس پی نشاط آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتولین کا مخالف فریق سے پرانا تنازع جاری تھا، اور حال ہی میں وہ ایک مقدمے سے بری ہو کر واپس آئے تھے۔

پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ریسٹورنٹس اور شادی ہالز والے ہو جائیں تیار، بڑا فیصلہ کر لیا گیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کردیں
  • برین ٹیومر کیخلاف عوامی شعور و آگاہی ہی اصل طاقت ہے، مریم نواز
  • برین ٹیومر کیخلاف عوامی شعور و آگاہی ہی اصل طاقت ہے: مریم نواز
  • پنجاب میں ملک کا سب سے بڑا صفائی آپریشن جاری، ایک لاکھ 23 ہزار ورکرز ماموں میں مصروف ہیں، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے صفائی انتظامات کی سخت مانیٹرنگ جاری
  • فیصل آباد میں عید کے روز افسوسناک واقعہ، دیرینہ رنجش نے 3 افراد کی جان لے لی
  • مریم نواز نے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے دیں نہ مارکیٹ میں کمی ہوئی: عظمیٰ بخاری
  • قوم شہیدوں اور قربانیاں دینے والوں کو آج یاد رکھے