پاکستان ریلوے ویگن اینڈ کیرج ورکشاپ حیدرآباد پریم یونین کے سیکرٹری شاہد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے دفتر میں منعقد کی گئی۔ جس میں نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، حیدرآباد زون کے سینئرنائب صدر مبین احمد راجپوت، سیکرٹری اعجاز حسین، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ، پریم یونین ورکشاپ کے زونل صدر قاضی عقیل سابق صدر نصیر الدین ناصر، عبد المالک اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شاہد خان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کی ورکشاپ اور پریم یونین کے لیے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ نے کہا کہ یہ دن ہمارے لیے مسرت اور دکھ کا امتزاج ہے کہ آپ کی محنت اور جدو جہد سے ورکشاپ میں بے پناہ کام ہوا اور پریم یونین ورکشاپ کو بہتر کرنے اور کام کرنے میں آپ نے جو دن رات ایک کیا یہ موجودہ ذمہ داران کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ ریلوے ورکشاپ میں پریم یونین نے عہدیداران کا جس طرح ریٹائرمنٹ کا پروگرام منعقد کیا و ہ بھی قابل تحسین ہیں، یہ پریم یونین کا خاصہ ہے کہ وہ اپنے ذمہ داران کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ ان کی عمر کا ایک حصہ محکمہ اور یونین کے امور انجام دینے میں صرف ہوتا ہے۔ اس موقع پر شکیل احمد شیخ نے شاہد خان سے گزارش کی کہ وہ ریلوے ورکشاپ پریم یونین کی خدمات کو جاری رکھیں اور اس کے لیے نیشنل لیبر فیڈریشن کا دفتر موجود ہے اس کے علاوہ دیگر قائدین اور پریم یونین کے عہدیداران ٹریڈ یونین کی سرگرمیوں کے لیے اور ملازمین کے مسائل کے حل کے سلسلے میں فیڈریشن کے دفتر میں اپنے امور انجام دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریب سے ریلوے ورکشاپ یونین کے زونل عہدیداران اور NLF حیدر آباد زون کے ذمہ داران نے بھی اظہار خیال کیا اور شاہد خان کی خدمات کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ پریم یونین کے شاہد خان کے لیے

پڑھیں:

لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق

جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے، ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔

نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے لیے جنوبی خیبر پختونخوا میں اعلیٰ معیار کی پولیو مہم جاری ہے، پولیو مہمات بچوں کو اس لاعلاج بیماری سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جنوبی خیبرپختونخوا، باجوڑ اور اپر دیر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ  رواں ہفتے کی مہم میں 16 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،  والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم میں اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔

متعلقہ مضامین

  • سب میرین کیبل کٹنے سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے، سیکرٹری آئی ٹی
  • نیشنل سیونگز اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
  •   214 افسران کی سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر، لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر لیا
  • میئر نے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • حیدرآباد: آل پاکستان راجپوتانہ فیڈریشن ایکشن کمیٹی کے رکن رفیق لودھی ودیگر پریس کانفرنس کرتے ہوئے
  • وزیر داخلہ کے نوٹس کے باوجود ڈیٹا تاحال بیچا جا رہا
  • ٹرمپ نے ٹینیسی کے شہر میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کے حکم پر دستخط کر دیے
  • 20 سال میں ریلوے کا زوال، ٹرینوں کی تعداد آدھی رہ گئی، سیکرٹری ریلوے کا انکشاف
  • پروفیسر آفاقی کے اعزاز میںادارہ نورحق میں پروقار تقریب
  • لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق