اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد‘ سیکرٹری اوقاف نے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی پرائم منسٹرآف پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتاؒ دربار آمد، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے دربار شریف کے جاری ترقیاتی کاموں پر بریف اور زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف محکمانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرڈپٹی وزیر اعظم نے حرم نبوی کی طرز پر چھتریوں کی تنصیب کے منصوبے پر فوری پیش رفت کی ہدایت کی۔ مزید برآں ڈپٹی وزیر اعظم نے مزار شریف پر حاضری دی۔ فاتحہ خوانی اور ملک و ملّت کی سلامتی کے لیے دُعا کی۔ واضح رہے کہ مورخہ 19دسمبر 2024ء کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کابینہ کے31 ویں اجلاس میں داتاؒ دربار مسجد کے صحن کیلئے 650 ملین کی خطیر رقم سے ہائیڈرولک کینوپیزکی تنصیب کے منصوبے کی منظوری دی تھی، جس پر سیکرٹری اوقاف نے اسے پنجاب حکومت کا تاریخ ساز قدم اور اور چیف منسٹر کا یہ فیصلہ، فلاحی معاشرے کی تشکیل کے حوالے سے ان کے ویژن کا آئینہ دار قرار دیا تھا۔ مزید یہ کہ حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے981 ویں سالانہ عرس کے موقع پر ڈپٹی وزیر اعظم سنیٹر محمد اسحاق ڈار نے حرم نبوی کی طرز پر چھتریوں کی تنصیب کے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ علاوہ ازیں یہ کینوپیزحرمِ نبوی کی طرز پر آراستہ ہوں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔