ملتان : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ اب اپنے حتمی مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ قومی ٹیم کو جیت کے لیے 172 رنز درکار ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے مزید 4 وکٹیں درکار ہیں۔ اس وقت پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔

 

تیسرے دن کے آغاز پر سعود شکیل اور نائٹ واچ مین کاشف علی جلد ہی آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد پاکستان کی ٹیم مشکلات میں آ گئی۔ دوسری اننگز میں پاکستان 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 76 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ شان مسعود اور محمد ہریرہ دونوں صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ کامران غلام 19 اور بابر اعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

 

ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا آغاز پاکستان کے 9 رنز کی برتری کے ساتھ ہوا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان بریتھ ویٹ اور میکائیل لوئیس نے 50 رنز کی شراکت داری کی، مگر میکائیل 7 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ پھر عامر جنگو نے کپتان کے ساتھ اسکور کو 92 تک پہنچایا۔ بریتھ ویٹ نے 52 رنز بنائے، جس کے بعد نعمان علی نے انہیں آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو 254 رنز کا ہدف ملا۔

 

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور چار چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار اور کاشف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل، پاکستان نے سیریز کا پہلا میچ جیتا تھا، اور اب آخری میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے لیے جیت کی دوڑ جاری ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز

پڑھیں:

پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟

پی ایس ایل 10 کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔ کراچی کنگز نے اپنے ہوم گراونڈ پر پہلے مرحلہ کے آخری میچ میں فتح کے بعد پوائنٹس کی تعداد 6 کرلی۔

دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ مسلسل چاروں میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ  سر فہرست ہے۔ لیگ کے 11 ویں میچ کے بعد دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز 3 میچز میں دو کامیابیوں اور ایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ  تیسرے نمبر پر رہی۔

پشاور زلمی 4 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر 3 میچز میں ایک ایک جیت کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ  فتح کو ترسی ملتان سلطانز 3 میچز میں کوئی بھی پوائنٹ نہ جوڑ کر چھٹے اور آخری نمبر پر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اور پھر بیاں اپنا (دوسرا اور آخری حصہ)
  • کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
  • پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کے روز ادا کی جائیں گی
  • صیہونی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
  • سرینگر؛سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ ،28 سیاح ہلاک ، 20 زخمی ہوگئے
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا لاہور قلندر کیخلاف ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ