بھارتی یوم جمہوریہ؛ سکھوں کا امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سکھوں کی جانب سے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔
سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کے76ویں ری پبلک ڈے کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر شرکا نے خالصتان کے نعرے بھی لگائے۔
خالصتانی پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کے لیے دنیا بھر میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جارہا ہے اور وہ دن اب دور نہیں جب سکھ بھارت سے اپنا علیحدہ وطن حاصل کریں گے۔
سکھ رہنما ڈاکٹر بخشش سنگھ نے اس موقع پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے نعرے لگاتے ہوئے مودی کو سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کا قاتل قرار دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی سفارتخانے کے
پڑھیں:
کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
کراچی:شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔