دو تین ماہ میں عوام کو ایسا تحفہ دیں گے لوگ خوش ہو جائیں گے: گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 2 سے 3 ماہ میں عوام کو تحفہ دینے کا عندیہ دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ دو تین ماہ میں ایسا تحفہ عوام کو دیں گے کہ لوگ خوش ہو جائیں گے،کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے جب کہ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا ہے، کراچی میں میراتھون بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، میراتھون میں قطر ، ترکیہ ، ایران ، عمان، ملائشیا کے قونصل جنرلز سمیت دیگر بھی شریک تھے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میراتھون میں ان سب کی شرکت، عالمی ہم آہنگی اور دوستی کا پیغام ہے،غیر ملکی افراد کی موجودگی نے کراچی میراتھون کو چار چاند لگا دیے۔
پی ٹی آئی رہنما عمر بابر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا ہے کہ 12 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یہ کینال ناقص مٹیریل اور نااہلی کے باعث ایک ماہ بھی نہ چل سکی، اس کی مرمت کے بجائے حکومت نے ناکامی چھپانے کے لیے کینال کو مٹی میں دبا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کراچی میں بڑھتے ہوئے پانی کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حالیہ بارشوں کے دوران نئی تعمیر شدہ حب کینال ٹوٹ گئی جبکہ حب ڈیم کے پمپنگ اسٹیشن سے نکلنے والی 66 انچ قطر کی بڑی پائپ لائن بھی پھٹ گئی جس کے بعد کئی اضلاع میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ 12 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یہ کینال ناقص مٹیریل اور نااہلی کے باعث ایک ماہ بھی نہ چل سکی، اس کی مرمت کے بجائے حکومت نے ناکامی چھپانے کے لیے کینال کو مٹی میں دبا دیا۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ روزانہ لاکھوں گیلن پانی ضائع ہورہا ہے اور 9 ستمبر سے ضلع سینٹرل، کیماڑی اور ویسٹ کے کئی علاقے پانی سے محروم ہیں، اب مزید علاقوں میں بھی سپلائی بند ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی سندھ صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی، میئر اور کے ایم سی کی پالیسیاں کراچی کو کھنڈر بنا رہی ہیں، یہ عوام پر ظلم ہے، پیپلز پارٹی کی کراچی دشمنی کا حساب عوام لیں گے، تحریک انصاف کراچی کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ یوں ہضم نہیں ہونے دے گی۔