ملتان:انڈسٹریل اسٹیٹ میں پراسرار گیس دھماکے کی تباہ کاریاں، 5 افراد جاں بحق، 28 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو نشتر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا،زور دار دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث شہری شدید خوف میں مبتلا ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور پانچ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے بستی حامد پور کے کچھ گھروں میں بھی آگ پھیل گئی، جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور گھروں کی چھتیں گر گئیں، بعض گھروں میں موجود مویشی بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ریسکیو آپریشن میں 16 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا، کولنگ کا عمل ابھی تک جاری ہے۔دوسری جانب نشتر ہسپتا ل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، نشتر ہسپتا ل کے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر زاہد کی زیر قیادت اضافی بستروں اور عملے کا انتظام کیا گیا۔ ہسپتال زخمیوں میں سے 5 افراد جوہسپتا ل منتقلی کے دوران دم توڑ گئے، ان کی لاشیں بھی ہسپتا ل پہنچا دی گئیں ۔ریسکیو حکام کے مطابق 28 زخمیوں کو نشتر ایمرجنسی سے پاک اٹالین برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ۔ڈائریکٹر پاک اٹالین برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر موقع پر پہنچ گئے ، دو معمولی نوعیت کے زخمی مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسچارج کر دیا گیا ۔26 مریض نشتر ہسپتال کے پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ میں زیر علاج ہیں، جن میں 14 خواتین، 3 بچے اور 9 مرد شامل ہیں۔ریسکیو حکام نے کہا کہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔مقامی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں بجلی کی سپلائی اور گیس کی فراہمی بند کر دی گئی جبکہ ملتان مظفرگڑھ روڈ کو اب ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نشتر ہسپتا ہسپتا ل دیا گیا
پڑھیں:
بنوں: بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب دھماکا، 2 پولیس اہلکار زخمی
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیابنوں میں بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد کا دھماکا شین کنڈی میں بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب ہوا۔
بلوچستان کے ضلع قلات میں امیری کے مقام پر پک اپ گاڑی سٹرک کنارے نصب بارو دی مواد سے ٹکرا گئی، دھماکے میں جمعیت علما اسلام ف کے مقامی رہنما اور 2 خواتین جان بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے وقت پولیو مہم سے رہ جانے والوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے تھے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں اہل کاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد کا دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا، علاقے کی ناکا بندی کر کے سرچ آپریشن اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔