پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری میچ ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن 120 رنز سے جیت لیا۔ یہ ویسٹ انڈیز کی سنہ 1990 کے بعد سے پاکستان میں ٹیسٹ میچوں میں پہلی فتح ہے۔

پاکستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ صحافی وجیہہ ثانی لکھتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے ہوم گراؤنڈ میں اپنی بنائی ہوئی پچ پر ہار گئی ہے۔ کوئی عاقب جاوید کو سمجھائے کہ اسپننگ ٹریک ضرور بنائیں لیکن بلے بازوں اور فاسٹ بالرز کے لیے بھی پچ میں کچھ چھوڑ دیں۔ ورنہ اپنے کھودے ہوئے گڑھے میں ایسے ہی گرتے رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی لاجک نے آپ کے بلے بازوں اور فاسٹ بالرز کےکیرئرز ختم کردینے ہیں اور ہوم گراؤنڈ پر ان کے اسٹیٹس ناکام ترین کھلاڑیوں والے رہ جانے ہیں۔

پاکستان ۔ ویسٹ انڈیز سے ہوم گراؤنڈ میں اپنی بنائی ہوئی پچ پر ہار گئے۔

کوئی عاقب جاوید کو سمجھائے کہ اسپننگ ٹریک ضرور بناؤ۔ لیکن بلے بازوں اور فاسٹ بالرز کے لئے بھی پچ میں کچھ چھوڑ دو ۔ورنہ اپنے کھودے ہوئے گڑھے میں ایسے ہی گرتے رہیں گے۔
آپ کی لاجک نے آپ کے بلے بازوں اور فاسٹ…

— Wajih Sani (@wajih_sani) January 27, 2025

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر بہت افسوس ہو رہا ہے، ویسٹ انڈیز کے ان ناتجربہ کار کھلاڑیوں سے ٹیسٹ میچ ہارنا بہت تکلیف دہ ہے۔

So depressed to see Pak Cricket team performance not that rest of the country is on the track but loosing test from such inexperienced boys of West Indies is so heartbreaking ???? #PakVsWI

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 27, 2025

سہیل عمران لکھتے ہیں کہ فلیٹ پچز بناتے ہیں تب ہار جاتے ہیں۔ اسپن بنائیں تو کھیلنا بھول جاتے ہیں۔ اب آگے کرنا کیا ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ جال میں عاقب جاوید نے نہیں پھنسایا بیٹرز خود پھنسے ہیں۔

فلیٹ پچز بناتے ہیں تب ہار جاتے ہیں اسپن بنائیں تو کھیلنا بھول جاتے ہیں
اب آگے کرنا کیا ہے ؟
جال میں عاقب جاوید نے نہیں پھنسایا بیٹرز خود پھنسے ہیں #PAKvWI

— Sohail Imran (@sohailimrangeo) January 27, 2025

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ہمیں انگلینڈ کے خلاف سپن پچ بنا کر فائدہ کیا ہوا۔ ہم نے تو اسے ہر میچ کا معمول ہی بنا لیا اور آج اپنے ہی اس سپن پچ کے ٹریپ میں پھنس کر ویسٹ انڈیز کی کمزور ترین ٹیم سے ہار گئے۔

پنجابی کا اک محاورہ ہے۔

کھسریاں دے گھر منڈا ہویا، اناں چم چم ای مار دتا،

ہمیں انگلینڈ کے خلاف سپن پچ بنا کر فائدہ کیا ہوا ہم نے تو اسے ہر میچ کا معمول ہی بنا لیا اور آج اپنے ہی اس سپن پچ کے ٹریپ میں پھنس کر ویسٹ انڈیز کی کمزور ترین ٹیم سے ہار گئے۔

— Ans (@PakForeverIA) January 27, 2025

سلیم خالق لکھتے ہیں کہ آٹھویں رینک ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی شکست شرمناک ہے۔ فتح کے لیے وقتی طور پر آزمایا گیا فارمولہ فیل ہو گیا، بیٹنگ لائن بدترین ناکامی کا شکار ہوئی، اب کوئی طویل المدتی پلان بنانا چاہیے جس سے کھیل میں بہتری آئے۔

آٹھویں رینک ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی شکست شرمناک ہے،فتح کیلیے وقتی طور پر آزمایا گیا فارمولہ فیل ہو گیا،بیٹنگ لائن بدترین ناکامی کا شکار ہوئی،اب کوئی طویل المدتی پلان بنانا چاہیے جس سے کھیل میں بہتری آئے

— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) January 27, 2025

وقاص احمد لکھتے ہیں کہ شکاری خود شکار ہو گیا اس کا ذمہ دار کون ہے؟

Shikari hud shikaar hogya !!!

Who is responsible? #PakistanCricket #BabarAzam #testcricket #pcb pic.

twitter.com/VDTNA3UQt9

— Waqas Ahmed (@waqaswikx) January 27, 2025

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2  ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں آف اسپنر ساجد خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلے بازوں اور فاسٹ پاکستان کی شکست ویسٹ انڈیز کی عاقب جاوید ٹیسٹ میچ جاتے ہیں سپن پچ

پڑھیں:

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ملتان(سپورٹس ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔

ملتان میں کھیلے گئے ایونٹ کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 169 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

یونائیٹڈ کی جانب سے آندرے ہاوس نے 80 رنز کی ناقابلِ شکست باری کھیلی۔ کولن منرو 45، صاحبزادہ فرحان 22 اور محمد رضوان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سلطانز کی جانب سے مائیکل بریسویل، عبید شاہ اور کرس جورڈن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔

سلطانز کی جانب سے عثمان خان 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان 36، یاسر خان 29، افتخار احمد 10 اور مائیکل بریسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کامران غلام 13 اور کرس جورڈن 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر، محمد نواز، رائلے میریڈتھ اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اسکواڈ:

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، کرس جورڈن، طیب طاہر، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل

اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے ہاوس (وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، شاداب خان (کپتان)، محمد نواز، حیدر علی، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، رائلے میریڈتھ، سلمان ارشاد

متعلقہ مضامین

  • پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے، مولانا امین انصاری
  • پہلگام سانحہ پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے، مولانا امین انصاری
  • ’جیسا کرو گے ویسا بھرو گے‘، پاکستان کے انڈیا کے خلاف اقدامات پر صارفین کے تبصرے
  • شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ،بہتر ہوتا شواہد  پیش  کئے جاتے، سعد رفیق
  • جب تک صوبے مضبوط نہیں بنائیں گے ملک ترقی نہیں کر سکتا: ارباب عثمان
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
  • کراچی: فلیٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد
  • روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر ،سرکاری نرخنامہ کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
  • اقبالؒ__ کیا ہم بھول جائیں گے؟
  • نوجوان قومی اثاثہ‘ فکر اقبال کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائیں گے: احسن اقبال