انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے قانونی فریم ورک مضبوط اور عمل درآمد تیز کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی سمگلنگ کے سدباب کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم نے اجلاس میں انسانی سمگلنگ کے سدباب کے لیے موجودہ قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے وزارت داخلہ کو وزارت قانون و انصاف کے ساتھ قریبی تعاون کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل پراسیکیوشن ایکٹ 2023 پر عمل درآمد کی رفتار تیز کی جائے۔
وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف اقدامات کو اہم قرار دیا اور ایف آئی اے کو ہدایت دی کہ بیرون ملک موجود انسانی سمگلروں کی حوالگی کے لیے دفتر خارجہ کو تحقیقات میں جمع کردہ معلومات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے اشتہاری مجرمان کے ریڈ وارنٹ فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات بھی دیے۔
اجلاس میں انسانی سمگلنگ کے سدباب کے لیے تمام اداروں کے درمیان تعاون پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کا مکمل خاتمہ تمام اداروں کی مشترکہ کوشش سے ممکن ہے اور سمگلروں کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمات کے لیے درکار افرادی قوت کے حصول کے عمل کو تیز کیا جائے۔
مراکش کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ اس کیس میں 27 انسانی سمگلروں کی شناخت ہو چکی ہے، جن میں سے 5 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور انسانی سمگلنگ کے خلاف جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے مکمل یکجہتی اور ذمہ داری کے ساتھ کام کیا جائے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انسانی سمگلنگ کے کے لیے
پڑھیں:
پی سی بی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
قومی ٹیم کے سابق کوچ گلیسپی نے واجبات کی عدم ادائی پر آئی سی سی کا در کھٹکھٹا دیا
پی سی بی نے تاحال واجبات ادا نہیں کیے ، صورتحال کافی مایوس کن ہے، انٹرویو
قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا در کھٹکھٹا دیا۔گزشتہ دنوں مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے ، یہ صورتحال کافی مایوس کن ہے تاہم امید ہے کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔تاہم اب انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے ۔سابق کوچ جیسن گلیسپی کا موقف ہے کہ پی سی بی نے ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی شرائط پوری نہیں کیں جبکہ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی مشیروں نے کیس کا جواب دینے کی تیاری کرلی ہے ۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیسن گلیسپی نے آئی سی سی کے ڈسپٹ ریزولیوشن چیمبر میں کیس دائر کردیا ہے اور موقف اپنایا گیا ہے کہ پی سی بی پر 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم واجب الاادا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانونی عمل کا احترام کریں گے ، یہ ایک معمول کا معاہداتی تنازع ہے جو جلد حل ہو جائے گا۔دوسری جانب کچھ سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ پی سی بی کی ساکھ کو متاثر کرسکتا ہے ۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دونوں فریقوں کو نوٹس جاری کردیا ہے اور معاملے کی سماعت اگلے ماہ ہونے کی توقع ہے ۔